Urdu News

سوشل میڈیا پراڑی کٹرینہ کیف کی پریگنینسی کی خبر، مداحوں نے کہا خوشخبری کب سنائیں گی؟

سوشل میڈیا پراڑی کٹرینہ کیف کی پریگنینسی کی خبر

بالی ووڈ کی دو اداکارہ سونم کپور اور عالیہ بھٹ جلد ماں بننے والی ہیں۔ سونم کپور کی ڈیو ڈیٹ بھی بہت قریب ہے جب کہ عالیہ بھٹ کا بے بی شاور بھی ہو چکا ہے۔ عالیہ بھٹ نے حال ہی میں اپنی پریگنینسی کی خبر مداحوں کے ساتھ شیئر کی تھی۔ ادھر قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہکٹرینہ کیف بھی بہت جلد اپنے مداحوں کو خوشخبری سنانے والی ہیں۔

خبر ہے کہ کٹرینہ اچانک لائم لائٹ سے غائب ہو گئی ہیں۔ نہ تو وہ عوامی اپیئرینس دے رہی ہیں اور نہ ہی انہوں نے اپنی کوئی تازہ ترین تصویر یا ویڈیو مداحوں کے ساتھ سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔ حال ہی میں وہ کرن جوہر کی 50ویں سالگرہ کے موقع پر پارٹی میں بھی کہیں نظر نہیں آئیں جب کہ اس پارٹی میں بالی ووڈ کی ہر مشہور شخصیت نظر آئی۔ بتایا جا رہا ہے کہ آخری بار شادی کے پانچ ماہ مکمل ہونے پر وکی-کیٹ اس کا جشن منانے کے لئے نیویارک گئے تھے، جس کی کچھ تصاویر وکی۔ کیٹ نے مداحوں کے ساتھ شیئر بھی کی تھیں۔ تب سے، کیٹ لائم لائٹ میں نظر نہیں آئی ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ 9 دسمبر 2021 کو کٹرینہ کیف نے اداکار وکی کوشل کے ساتھ سات پھیرے لئے۔ دونوں کی شادی کے بہت چرچے ہوئے۔ شادی کے بعد دونوں کو سوشل میڈیا کے ذریعے ایک دوسرے پر خوب پیار برساتے  دیکھا گیا۔

Recommended