Urdu News

شادی کی پہلی سالگرہ پر پتر لیکھا نے راج کمار راو پر لٹایا پیار

بالی ووڈ کی مشہور جوڑی میں سے ایک راجکمار راو اور پترلیکھا کی شادی کی پہلی سالگرہ ہے۔اس خاص دن پر پتر لیکھا نے اپنی شادی سے جڑا ایک ویڈیو کلپ اپنی انسٹا اسٹوری پر شیئر کیا ہے اور اپنے شوہر راجکمار راو¿ پر پیار لٹایا ہے۔

راجکمار راو¿ اور پترلیکھا بالی ووڈ کے معروف اداکار ہیں۔ دونوں 2010 سے ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے تھے۔ دونوں کافی عرصے سے لیو ان ریلیشن شپ میں رہ رہے تھے۔ راجکمار راو نے پترلیکھا کو پہلی بار ایک اشتہاری فلم میں دیکھا تھا، تب سے ہی وہ پترلیکھا کو پسند کرنے لگے۔

دوسری جانب پترلیکھا نے راجکمار کو پہلی بار فلم’ لو سیکس اور دھوکہ‘ میں دیکھا۔ جس کے بعدراج کمار کی شبیہ ان کے من میں بہت خراب بنی تھی۔ لیکن سال 2014 میں پترلیکھا کو ہنسل مہتا کی فلم ’ سٹی لائٹس‘ میں کام کرنے کا موقع ملا۔ یہ فلم پترلیکھا کی بالی ووڈ ڈیبیو تھی۔ اپنی پہلی ہی فلم میں پترلیکھا کو اداکار راجکمار راو¿ کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا۔ اس کے بعد دونوں میں دوستی ہوگئی اور اس فلم کے سیٹ پر ہی دونوں ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہوگئے۔ اس کے بعد دونوں نے اپنی محبت کو کھلے دل سے قبول کیا اور ایک دوسرے کو طویل عرصے تک ڈیٹ کرنے کے بعد دونوں نے 15 نومبر 2021 کو شادی کر لی۔

Recommended