Urdu News

آسٹریلیا کے وزیراعظم مارچ میں کریں گے ہندوستان کا دورہ

سڈنی، 18 نومبر (انڈیا نیریٹو)

آسٹریلیا کے وزیر اعظم انتھونی البانیز اگلے سال مارچ میں ہندوستان کا دورہ کریں گے۔ دورے کے دوران ایک اعلیٰ سطحی تجارتی وفد بھی ان کے ہمراہ ہوگا۔ قابل ذکر ہے کہ انڈونیشیا کے شہر بالی میں جی-20 سربراہی اجلاس کے دوران ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی سے دنیابھر کے اعلیٰ عالمی رہنماو¿ں کے ساتھ البانیز نے بھی ملاقات کی تھی۔

البانیز نے کہا ہے کہ بالی میں نریندر مودی کے ساتھ ہوئی ملاقات میں آسٹریلیا اور ہندوستان کے درمیان قریبی اقتصادی تعاون کے معاہدے کو حتمی شکل دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آسٹریلیا چاہتا ہے کہ بھارت کے ساتھ اقتصادی تعلقات وسیع ہوں۔

آسٹریلیائی وزیر اعظم نے کہا کہ وہ مارچ میں ہندوستان کا دورہ کریں گے۔ ہم ایک تجارتی وفد لے کر ہندوستان جائیں گے اور یہ ایک اہم دورہ ہوگا اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں بہتری آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ مودی اگلے سال کواڈ لیڈرس میٹ کے لیے آسٹریلیا آئیں گے۔ اس کے بعد میں سال کے آخر میں جی-20 سربراہی اجلاس کے لیے ہندوستان جاو¿ں گا۔

Recommended