Urdu News

 ملیے کشمیرکے’قہوہ مین‘مشتاق حسین اخون سے

کشمیرکے’قہوہ مین‘مشتاق حسین اخون

  ڈل جھیل  میں سیاحوں کو  سولہا طرح  کے قہوہ پیش کرتے ہیں
سری نگر ۔12؍ دسمبر

 چونکہ وادی میں درجہ حرارت صفر سے نیچے جا رہا ہے، سری نگر کا ایک شخص صبح سویرے ڈل جھیل کے تیرتے پانیوں پر شکارا میں  مختلف  ذائقے والے قہوہ پیش کر رہا ہے۔سردیوں میں، جب لوگ ہڈیوں کی  جما دینے والی  ٹھنڈکی وجہ سے گھروں سے باہر نکلنے سے ڈرتے ہیں، مشتاق حسین اخون، جسے ’مشتاق قہوہ ‘کے نام سے جانا جاتا ہے جبکہ بہت سے لوگ انہیں کشمیر کا ‘ قہوہ مین ‘ کہتے ہیں۔

 اپنے روایتی کشمیری سموور (کیتلی) کے ساتھ نظر آتے ہیں۔ اپنے چاہنے والوں کے درمیان قہوہ پیش کرنا  ان کا مشغلہ بن گیا ہے۔کشمیری قہوہ چائے سب سے زیادہ فائدہ مند چائے میں سے ایک ہے کیونکہ یہ ہمارے مجموعی مدافعتی نظام کو بڑھاتی ہے، ہمارے دل کو مضبوط کرتی ہے، جلد کی صحت کو بہتر بناتی ہے، ہاضمے کو بہتر کرتی ہے اور اینٹی آکسیڈنٹس سے بھی بھرپور ہوتی ہے۔

 اپنے بھرپور اجزا کی وجہ سے چائے ڈیٹاکسفیکیشن میں بھی مدد دیتی ہے اور نزلہ زکام کا بہترین علاج ہے۔مشتاق نے ایک خاص  بات چیت میں  بتایا کہ وہ صبح سویرے لوگوں اور سیاحوں کی خدمت کے لیے آتے ہیں۔

  انہوں نے کہا کہ میں صبح 7 بجے ڈل جھیل کے تیرتے بازار میں آتا ہوں۔ میں ہر روز وہاں آتا ہوں جیسے بھی حالات ہوں، خاص طور پر جب سری نگر کا درجہ حرارت صفر سے نیچے  ہوتا۔مشتاق کے قہوہ پر خشک میوہ جات چھڑکائے جاتے ہیں اور اس کے اوپر گلاب کی پتیاں ڈالی جاتی ہیں جو ان کے بقول کشمیریوں کی طرف سے اپنے صارفین کے لیے محبت کا اشارہ ہے۔

انہوں نے کہا  کہ میں مانتا ہوں کہ ہر وہ قہوہ جس میں خشک میوہ جات اور گلاب نہ ہوں ادھورا ہے۔ یہ وادی کی محبت اور مہمان نوازی کی نمائندگی کرتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جب وہ ڈل جھیل پر سیاحوں کی خدمت کے لیے آتے ہیں تو انہیں صبح سویرے سردی محسوس نہیں ہوتی۔

 انہو ں نے بتایا کہ میں گزشتہ نو سالوں سے سبزی منڈی کا دورہ کر رہا ہوں اور مقامی لوگوں اور سیاحوں کوقہوہ فراہم کر رہا ہوں۔ سخت موسم کے باوجود ہم اپنے گھروں سے باہر نکلتے ہوئے سردی محسوس نہیں کرتے۔ یہ میرے لیے اب ایک معمول بن گیا ہے۔

مشتاق نے  بتایا کہ کشمیری قہوہ میں تقریباً 16 اجزاء شامل کیے جاتے ہیں جن میں بادام، اخروٹ، کاجو، شہد، زعفران، دار چینی، ادرک، سنگرام، چائے پتی، گلاب کی پنکھڑی، کھجور، الائچی اور دیگر شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ “میں کشمیری کہوا میں ہندوستان اور پاکستان کو بھی شامل کرتا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس سے لوگ مسکراتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ بہتر ذائقہ کے لیے اس میں خالص شہد بھی ڈالتے ہیں۔مشتاق کہوہ کا ایک کپ 50 روپے میں فروخت کرتے ہیں جبکہ ان کا کہنا تھا کہ بہت سے سیاح 100 روپے دیتے ہیں۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ ان کا سفر کیسے شروع ہوا تو انہوں نے کہا، “یہ 2014 میں تھا جب میں نے پہلی بار خاندانی شکارا میں  قہوہ کی خدمت شروع کی تھی۔ میں قہوہ کی سولہ اقسام فروخت کرتا ہوں۔ اس کام کے ساتھ ہمارا گہرا تعلق ہے۔

اس نے اپنی تعلیم بھی اس وقت چھوڑ دی جب وہ آٹھویں جماعت میں تھے۔  انہوں نے بتایا کہ میں نے خاندانی مسائل کی وجہ سے  تعلیم کو  چھوڑ دیا تھا اور کھیتی باڑی میں مدد کرتا تھا اور شکارا کی سواری بھی کرتا تھا۔مشتاق کو اپنی کشتی میں روایتی سموور، مصالحہ جات اور دیگر اجزا لے جاتے دیکھا جا سکتا ہے۔

 حال ہی میں مشتاق کی ایک ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی جس میں وہ سیاحوں کو یہ بتاتے ہوئے نظر آئے تھے کہ وہ 16 اجزا کے ساتھ قہوہ پیش کر رہے ہیں، جس سے وہ سرخیوں میں آگئے۔

Recommended