Urdu News

قمر فاؤنڈیشن کے تحت ماسٹر عبدالرب کے سانحہ ارتحال پر تعزیتی نشست

ماسٹر عبدالرب

فتح پور ،بارہ بنکی (ابوشحمہ انصاری)

 قدیمی درسگاہ مدرسہ ضیاءالااسلام کے نائب مدرس ماسٹرعبدالرب کا انتقال پر قمرفاؤنڈیشن کے زیراہتمام تعزیتی نشست منعقد ہوئی جس کی صدارت بزرگ استاد حافظ عبدالحئ نے کی سبھی حاضرین نے آیات قرآن کی تلاوت کر مرحوم کےلیے ایصال ثواب و دعائے مغفرت کی فاؤنڈیشن کے بانی سرپرست معراج احمد قمر نے مرحوم عبدالرب سے اپنے دیرینہ روابط بیان کرتے ہوئے کہا کہ ہم دونوں نے ابتدائی دینی تعلیم ایک ساتھ مدرسہ نذیریہ انوارالعلوم میں حاصل کی بچپن سے ہی مرحوم خاموش طبیعت مگر بیباک تھے لایعنی گفتگو سے ہمیشہ پرہیز کرتے تھے مطالعہ کا بیحد شوق رہا نہایت سنجیدہ خوش اخلاق انسان کی رحلت افسوسناک اور باعث صدمہ ہے اللہ ہمیں جلد ان کا نعم البدل عطا فرماۓ۔

ماسٹرفیض عالم نے عبدالرب کے انتقال گہرے رنج غم کا اظہار کرتے ہوۓ کہا ہمارے اسٹاف میں مرحوم کی کمی ہمیشہ محسوس کی جائےگی نہایت بردبار و مشفق ساتھی کا داغ مفارقت تادیر باقی رہےگا اللہ مرحوم کو غریق رحمت فرماۓ۔

صدرنشست حافظ عبدالحئ نے اپنے تاثرات بیان کرتے ہوۓ کہا کہ عبدالرب کے انتقال سے جو خلا پیدا ہواہے اس کا پر ہونا ناممکن تو نہیں لیکن دیر پا ضرور ہے سنجیدگی اور متانت کی مسکراتی تصویر اپنی یادیں دلاتی رہے گی۔

صحافی احتشام عالم نے مرحوم کےاوصاف حمیدہ کا ذکر کرتے ہوئے ان کی نیک صفات اعلی اخلاق اور سنجیدگی پر مفصل گفتگو کرتے ہوئے ان کے پسماندگان سے اظہار ہمدردی اور مغفرت کی دعا کی۔

Recommended