Urdu News

میٹرو نیٹ ورک کنیکٹیویٹی کےمعاملےمیں ہندوستان نےکئی ممالک کوپیچھےچھوڑدیاہے:وزیراعظم نریندرمودی

وزیراعظم جناب نریندر مودی

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے ‘ منصوبہ بندی پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے شہری ترقی’ کے موضوع پر پوسٹ بجٹ ویبینار سے خطاب کیا۔ یہ 12 پوسٹ بجٹ ویبینار کی سیریز کا چھٹا  ویبینارہے جس کا اہتمام حکومت نے مرکزی بجٹ 2023 میں اعلان کردہ اقدامات کے مؤثر نفاذ کے لیے خیالات اور تجاویز حاصل کرنے کے لیے کیا ہے۔

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے افسوس کا اظہار کیا کہ آزادی کے اتنے دن بعد ملک میں صرف ایک یا دو منصوبہ بند شہر ہی تیار ہوئے ہیں۔ انہوں نے  تبصرہ  کیا کہ اگر آزادی کے 75 سالوں میں 75 منصوبہ بند شہر تیار کیے جاتے تو دنیا میں ہندوستان کی پوزیشن بالکل مختلف ہوتی۔

 وزیر اعظم نے اس بات کا اعادہ کیا کہ 21ویں صدی میں ہندوستان کے تیز رفتار ماحول میں اچھی طرح سے منصوبہ بند شہر وقت کی ضرورت بننے والے ہیں۔ اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ نئے شہروں کی ترقی اور موجودہ شہروں میں خدمات کی جدید کاری شہری ترقی کے دو اہم پہلو ہیں، وزیر اعظم نے ملک کے ہر بجٹ میں شہری ترقی کی اہمیت کو اُجاگر کیا۔

 اُنہوں نے بتایا کہ شہری ترقی کے معیارات کے لیے اس سال کے بجٹ میں 15,000 کروڑ روپے کی ترغیب کا اعلان کیا گیا ہے اور اس اعتماد کا اظہار کیا ہے کہ اس سے منصوبہ بند شہری کاری کو تقویت ملے گی۔وزیر اعظم نے شہری ترقی میں منصوبہ بندی اور گورننس کے اہم کردار کا اعادہ کیا۔

 انہوں نے نشاندہی کی کہ شہروں کی ناقص منصوبہ بندی یا منصوبہ بندی کے بعد مناسب عمل آوری کا فقدان ہندوستان کی ترقی کے سفر میں بڑے چیلنجز پیدا کر سکتا ہے۔

Recommended