Urdu News

نیپال نے کمیونسٹ باغی گروپ کے ساتھ امن معاہدہ کیا

نیپال نے کمیونسٹ باغی گروپ کے ساتھ امن معاہدہ کیا


نیپال نے کمیونسٹ باغی گروپ کے ساتھ امن معاہدہ کیا

کٹھمنڈو ، 04 مارچ (انڈیا نیرٹیو)

نیپال کی حکومت نے جمعرات کے روز کمیونسٹ گروپ کے ساتھ ایک امن معاہدہ کیا ہے۔ یہ گروپ پرتشدد حملوں ، بھتہ خوری اور بم دھماکوں کے لیے جانا جاتا ہے۔

نیپال کی حکومت نے اس گروپ پر عائد پابندی ختم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ ساتھ ہی ان کی پارٹی کے تمام ممبران اور حامیوں کو جیل سے رہا کردیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے خلاف درج تمام قانونی مقدمات کو بھی ختم کردیا گیا ہے۔ اس گروپ نے تمام پرتشدد واقعات اور تنازعات کو بات چیت کے ذریعے ختم کرنے پر بھی اتفاق کیا ہے۔

اس معاہدے کے بارے میں تفصیلی معلومات جمعہ کے روز نیپال کے وزیر اعظم کے پی شرما اولی اور باغی گروپ کے چیئرمین نیتربکرم چندجنہیں بپلوبھی کہاجاتا ہے، ان کی موجودگی میں ایک مشترکہ تقریب کے دوران عوامی کی جائے گی۔ یہ گروپ تشدد ، دھمکیوں اور عام حملوں کے لیےجانا جاتا ہے۔

یہ گروپ ماؤنواز کمیونسٹ پارٹی سے الگ ہوگیا تھا جس نے 1996 اور 2006 کے درمیان فوج کا مقابلہ کیا۔ قابل ذکر ہے کہ یہ معاہدہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب وزیر اعظم کے پی شرما اولی اور ان کی حکومت سیاسی بحران سے دوچار ہے۔

Recommended