ٹیلی ویژن کی دنیا سے لے کر فلمی دنیا تک کا سفر کرنے والی خوب صورت اداکارہ حنا خان اکثر اپنی اداکاری کے ساتھ ساتھ اپنے انداز،طریقہ کار اور فیشن سینس سے بھی بحث میں رہتی ہیں۔ حال ہی میں ، حنا خان نے اپنی تین تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کیں ، جس میں وہ سمندر کے بیچ پرتیراکی اسٹائل میں پوز دیتی نظر آرہی ہیں۔ حنا کی یہ تصاویر مالدیپ کی ہیں۔ ان تصاویر کو شیئرکرتےہوئے ، حنا نے لکھا۔ 'اوشن برج کورماتھی آئی لینڈ ، مجھے بے حد پسند ہیں۔
حنا کی ان تصاویر کو سوشل میڈیا پرمداح کافی پسند کر رہے ہیں۔ حنا خان نے اداکاری کا آغاز سال 2009 میں اسٹار پلس کے مشہور سیریل 'یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے' سے کیا تھا۔ اس سیریل میں انہوں نے اکشرا کا کردار ادا کرکے شائقین کے دلوں میں اپنی ایک خاص جگہ بنائی۔
اگرچہ حنا نے اس سیریل سے قبل سونی ٹی وی کے گلوکاری پر مبنی شو انڈین آئیڈل میں بطور کنٹیسٹینٹکی قسمت آزمائی تھی ، لیکن وہ صرف شو میں ٹاپ 30 مدمقابل میں شامل ہونے میں کامیاب رہی۔ حنا کو اس کی اصل پہچان سیریل 'یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے' سے ملی۔اس کے بعد وہ رئیلٹی شوز 'خطروں کے کھلاڑی' اور 'بگ باس' میں نظر آئیں ۔ وہ 'بگ باس 11' میں شو کی رنر اپ رہی ہیں۔
سال 2020 میں ، حنا نے وکرم بھٹ کی فلم 'ہیک' سے بالی ووڈ میں قدم رکھا۔ فلم او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیزکی گئی تھی۔ حنا خان نے بہت ہی کم وقت میں ناظرین کے دلوں میں اپنی ایک خاص جگہ بنالی ہے۔ ان کے مداح سوشل میڈیا پر لاکھوں میں ہیں۔