Urdu News

جموں وکشمیر کے لفٹیننٹ گورنر منوج سنہانے سری نگر میں کثیر المقاصد مصنوعی ا سپورٹس کمپلیکس کا افتتاح کیا۔

جموں وکشمیر کے لفٹیننٹ گورنر منوج سنہانے سری نگر میں کثیر المقاصد مصنوعی ا سپورٹس کمپلیکس کا افتتاح کیا۔

جموں وکشمیر کے لفٹیننٹ گورنر منوج سنہانے سری نگر میں کثیر المقاصد مصنوعی ا سپورٹس کمپلیکس کا افتتاح کیا۔

سری نگر(جموں اور کشمیر)

/11اکتوبر 2020کو جموں وکشمیر کے لفٹینٹ گورنر منوج سنہا نے سری نگر میں کثیر المقاصد مصنوعی ا سپورٹس  کمپلیکس کا افتتاح کیا۔ یونین ٹریٹری میں کھیل کود کے بنیادی ڈھانچے کو بڑے پیمانے پر ترقی دینے کے لیےلیفٹیننٹ گورنر منوج سنہانے 49.78کروڑ روپے کی مالیت سے کھیل کودکے  بنیادی ڈھانچے کا افتتاح کیااور 10.5کروڑ روپے کے پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا۔ آج یہاں پولو گراؤنڈ میں ایک رنگا رنگ تقریب منعقد ہوئی جس کے دوران لیفٹیننٹ گورنر نے مشیر کیول کمار شرما، فاروق خان، راجیو رائے بھٹناگر اور بصیر احمد خان کی موجودگی میں پانچ کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کیے گئے کثیر المقاصد انڈور سپورٹس کا افتتاح کیا۔

واضح ہو کہ جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے وادی کشمیر میں کھیل کودکو فروغ دینے کے لیے سری نگر میں ایک کثیر المقاصدانڈور اسپورٹس  کمپلیکس  کا افتتاح کیا ۔ یہ کمپلیکس   ہاکی اور رگبی کھیلوں کے لیے مختص ہوگا۔جموں و کشمیر میں کھیل گراونڈ نہ ہونے کہ وجہ سے مقامی کھلاڑیوں کو بہت پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ تاہم خوشی کا مقام یہ ہے کہ   انتظامیہ نے سری نگر میں انڈور اسپورٹس کمپلیکس کی تعمیر کے لیے پہل کی ہے۔ اس پہل نے  کھلاڑیوں میں ایک نیا جوش پیدا کیا ہے۔اس گراونڈ کا ایک سب سے اہم فائدہ یہ ہوگا کہ یہاں کھیلاڑی  موسم سرما میں بھی پریکٹس کر سکیں  گے۔

انڈور کمپلیکس کا افتتاح یقیناً کھیل کے شعبوں اور کھیل کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کی طرف یہ ایک بہترین قدم ہے۔ حکومت ہند جموں وکشمیر میں کھیل اور تفریح کے بنیادی ڈھانچے کو فروغ دینے کے لیے بہت سارے اقدامات کررہی ہے۔ جموں وکشمیر میں صلاحیتوں کی کمی نہیں ہے۔حکومت ہند کی طرف سے اٹھائےجا رہے مستحسن اقدامات  اور مراعات طلبا اور مقامی کھلاڑیوں کو حاصل ہونی چاہئے۔ ایل جی سنہا نے اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ  وادی میں موجود لوگوں کے لیے بہتر انتظامات  ہمارے بنیادی منشور میں شامل ہے ۔وادی میں ہاکی اور رگبی کھلاڑیوں کو بھی علاحدہ کمپلیکس نہ ہونے کی وجہ سے بہت سارے  مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔"ایل جی منوج سنہا نے کہا کہ رگبی کمپلیکس  کا افتتاح ایک خوش آئند مستقبل کی ضمانت ہے۔ کشمیر کے طلبابہت پرجوش ہیں کیوں کہ اب وہ بغیر کسی رکاوٹ کے کھیل سکیں گے۔ یہ وادی میں کھیلوں کی ترقی کی طرف بھی ایک بڑا قدم ہے۔یہ کمپلیکس سب کے لیے یکساں ہے تاہم کھیل کود سے دل چسپی رکھنے والوں کے لیے بہت فائدہ مند ہوگا۔ "ایک مقامی کھلاڑی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ لڑکیاں جب مختلف میدانوں میں آگے بڑھتی ہیں تو انہیں بہت ساری پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ایک اور کھیلاڑی اشفاق نے کہا کہ وادی میں کھیلوں کے کمپلیکس کا افتتاح کیا جانا ہم سب کے لیے خوش قسمتی کی بات ہے ۔ظاہر ہے کہ کشمیر میں سردیوں کا ایک طویل دورہوتا ہے اور اب جب کہ سردیوں کی آمد ہو رہی ہے ، طلبااور مقامی کھلاڑیوں کو کسی بھی مسئلے کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا کیوں کہ اب وہ مصنوعی  کمپلیس یعنی محفوظ گراونڈ میں کھیل سکیں گے۔ اس اہم کام کے لیے حکومت ہند  کے ہم  سب مشکور ہیں۔ جموں  وکشمیر کے نوجوان  میں کھیلوں کے تئیں   صلاحیت اور جنون ہیں ۔چناں چہ ایسے  منصوبوں کی پذیرائی ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ایل جی  منوج سنہا نے کھلاڑیوں اور طلباو طالبات کو بہتر سہولیات کی فراہمی اور مشق کے لیے ہاکی اور رگبی میدان کو ایک اہم کارنامہ کہا ، مقامی کھلاڑیوں اور کوچوں نے حکومت کے اس اقدام کو خوب  سراہا۔آسیہ نے کہا آج یہاں ایک انڈور اسپورٹس کمپلیکس کا افتتاح ہورہا ہے اور ہم تہہ دل سے حکومت کے شکر گزار ہیں کیوں کہ اب  ہم برسات کے دنوں اور سردیوں کے موسم میں کھیل سکیں گے ۔ یہ ہمارے لیے بہت فائدہ مند ہوگا۔ ایک اور طالب علم ،جموں و کشمیر اسپورٹس کونسل کے عہدیدار محمد اقبال نے کہا کہ  آج کا یہ رنگا رنگ تاریخی پروگرام   ایک الگ نوعیت کا ہے ۔ اس سے وادی میں کھیلوں کو فروغ ملے گا اور   یہاں ہاکی اور رگبی کے مصنوعی میدانوں کا لطف لے سکیں گے۔

Recommended