Urdu News

آرمی کمانڈرز کانفرنس 7 سے 11 نومبر تک نئی دلی میں ہوگی

آرمی کمانڈرز کانفرنس 7 سے 11 نومبر تک نئی دلی میں ہوگی

آرمی کمانڈرز کانفرنس 7 سے 11 نومبر تک نئی دلی میں ہوگی

آرمی کمانڈرز کانفرنس ( اے سی سی) سال میں دو مرتبہ ہونے والی اعلیٰ ترین سطح کی میٹنگ ہے. جو تصوراتی سطح کے تبادلۂ خیال اور اس کے نتیجے میں ہندوستانی فوج کے لئے اہم پالیسیاں وضع کرنے کا ایک ادارہ جاتی پلیٹ فارم ہے۔ سال 2022 کے لئے دوسری اے سی سی 7 سے 11 نومبر تک نئی دلی میں ہوگی۔ اس کانفرنس میں ہندوستانی فوج کے اعلیٰ افسران بشمول . سی او اے ایس، وی سی او اے ایس، تمام فوجی کمانڈر اور دیگر اعلیٰ افسران شرکت کرتے ہیں۔ یہ  ہندوستانی فوج کی اعلیٰ قیادت  کے لئے ایک باقاعدہ     پلیٹ فارم بھی ہے، جہاں وہ   فوجی امور کے محکمے اور دفاع کے محکمے کے اعلیٰ افسران سے بات چیت کرتے ہیں۔

انسانی وسائل  کے بندوبست   کی نئی پالیسیوں پر عمل درآمد

کانفرنس کے دوران ہندوستانی فوج کی اعلیٰ قیادت موجودہ اور ابھرتے ہوئے سکیورٹی اور انتظامی پہلوؤں پر سرگرم تبادلۂ خیال کرے گی اور ہندوستانی فوج کے لئے مستقبل کا لائحہ عمل تیار کرے گی۔ مذاکرات  کے دوران مستقبل کے لئے تیار فوج کے لئے اصلاحی اقدامات، آتم نربھرتا کو فروغ دینے کے لئے، جدید کاری کے اقدامات، ہندوستانی فوج کی کارروائیوں سے متعلق     مستعدی کو بڑھانے، انسانی وسائل  کے بندوبست   کی نئی پالیسیوں پر عمل درآمد اور جدید فوجی تربیت جیسے معاملات کا احاطہ کیا جائے گا۔ فوجی کمانڈروں کی جانب سے پیش کردہ مختلف معاملات پر پرنسپل اسٹاف آفیسرز گہرائی سے تبادلۂ خیال کریں گے۔

کانفرنس  کے دوران دیگر سرگرمیوں میں عصری ہندوستان

– چین تعلقات پر ماہرین کی  بات چیت اور ‘‘ نیشنل سکیورٹی کے لئے تکنیکی چیلنج’’ موضوع پر بھی مذاکرات ہوں گے۔

کانفرنس میں وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ  10 ؍ نومبر 2022 کو فوجی کمانڈروں سے خطاب کریں گے. اور ان کے ساتھ     بات چیت      کریں گے۔  چیف آ ف ڈیفنس اسٹاف اور     ہندوستانی فضائیہ اور بحریہ  کے   سربراہان بھی. تینوں افواج کے تال میل پر ہندوستانی فوج کی اعلیٰ قیادت سے خطاب کریں گے۔

Recommended