Urdu News

امریکہ کے کچھ حصوں میں اکا دکا تشدد کے واقعات، چوکسی میں اضافہ

امریکہ کے کچھ حصوں میں اکا دکا تشدد کے واقعات، چوکسی میں اضافہ

امریکہ کے کچھ حصوں میں اکا دکا تشدد کے واقعات، چوکسی میں اضافہ

واشنگٹن ، 07 نومبر (انڈیا نیرٹیو)

امریکی صدارتی انتخاب میں ڈونالڈ ٹرمپ اپنے حریف صدارتی امیدوار ڈیموکریٹ کے جو بائیڈن سے مسلسل پیچھے ہوتے جارہے ہیں۔ جمعہ کی شام جوبائیڈن نے اپنے حامیوں کے نام ایک پیغام میں اپنے گھر ولیم نگٹن ڈیل ویئر سے اپیل کی ہے کہ وہ امن ، صبر اور یکجہتی کو برقرار رکھیں۔

بائیڈن نے کہا کہ وہ کانٹے کے مقابلہ میں تمام ریاستوں میں فتح کے قریب پہنچ گئے ہیں۔ عوام نے انہیں فرنچائز دے دیا ہے اور اب اس کا اعلان باضابطہ ہوناہے۔ اسے ملک بھر کے مختلف مذاہب ، فرقوں ، نسلی برادریوں ، فلم سازوں کی طرف سے نیک خواہشات کے پیغامات موصول ہونا شروع ہوگئے ہیں۔ اس دوران ملک کے مختلف حصوں میں تشددکرنے والوں کی دھرپکڑ جاری ہے۔ فلاڈلفیا ، اور پینسلوینیا میں دولوگوں کو اے کے – 47 رائفل کے ساتھ گنتی کے مرکز کے قریب گرفتار کیاگیاہے ، اس کے علاوہ نیو یارک ، لاس اینجلس ، پورٹلینڈ اور شکاگو وغیرہ بڑے شہروں میں بھی نگرانی میں اضافہ ہوا ہے۔

لاس اینجلس میں ایک شخص نے آن لائن دھمکی دی تھی کہ ڈیموکریٹ جو بڈن جیت جاتے ہیں ،تو وہ تشدد پر اتر جائے گا۔ ایف بی آئی نے کہا ہے کہ ان کی نظر میں یہ معاملہ ہے اور وہ ایکشن لے رہے ہیں۔

Recommended