Urdu News

’اوآئی سی‘کی فرانس کے تاریخی چرچ کے قریب دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت

’اوآئی سی‘کی فرانس کے تاریخی چرچ کے قریب دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت

<p style="text-align: center;">’اوآئی سی‘کی فرانس کے تاریخی چرچ کے قریب دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت</p>
<p style="text-align: right;">دبئی،30اکتوبر(انڈیا نیرٹیو)</p>
<p style="text-align: right;">اسلامی تعاون تنظیم ’او آئی سی‘نے فرانس کے شہر نیس میں تاریخی چرچ نوترے ڈیم کے قریب دہشت گردی کے واقعے کی شدید مذمت کی ہے جس میں کم سے کم تین افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔تفصیلات کے مطابق ’او آئی سی‘ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردوں کا کوئی دین اور مذہب نہیں ہوتا۔ اسلامی ملکوں کی نمائندہ تنظیم دہشت گردی اور انتہا پسندی کی تمام صورتوں کی پر زور مذمت کرتی ہے۔</p>
<p style="text-align: right;">بیان میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردی کی کارروائیوں کے اسباب اور مقاصد خواہ کچھ بھی ہوں انہیں مسترد کیا جاتا ہے۔ او آئی سی نفرت پھیلانے اور تشدد کا باعث بننے والے کسی بھی واقعے کی حمایت نہیں کرے گی۔او آئی سی کی طرف سے فرانس کے نیس شہر میں دہشت گردی کے واقعے میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی اور مرنے والوں کے خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔قبل ازیں جامعہ الازھر کے سربراہ الشیخ احمد الطیب نے بھی فرانسیسی شہر نیس میں جمعرات کی صبح ہونے والے نفرت انگیز دہشت گردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ ان نفرت انگیز دہشت گردی کی کارروائیوں کو کسی بھی طرح جواز فراہم نہیں کیا جا سکتا۔ ایسے اقدامات اسلام اور تمام آسمانی مذاہب کی تعلیمات کے منافی ہیں۔</p>.

Recommended