Urdu News

جدہ میں فرانسیسی قونصل خانے کے محافظ کو چاقو گھونپنے والا سعودی گرفتار

جدہ میں فرانسیسی قونصل خانے کے محافظ کو چاقو گھونپنے والا سعودی گرفتار

جدہ میں فرانسیسی قونصل خانے کے محافظ کو چاقو گھونپنے والا سعودی گرفتار

ریاض، 30اکتوبر(انڈیا نیرٹیو)

سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ میں پولیس نے فرانسیسی قونصل خانے کے ایک محافظ کو چاقو گھونپنے والے شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔ سعودی پریس ایجنسی کے مطابق پولیس ترجمان میجر محمد الغامدی نے بتایا ہے کہ ’’محافظ کو تیز دھار آلے سے زخمی کرنے والا سعودی شہری ہے۔ زخمی محافظ کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔‘‘الریاض میں واقع فرانسیسی سفارت خانے نے اس واقعے کی تصدیق کی ہے اور ٹویٹرپر ایک بیان میں کہا ہے کہ’’آج جمعرات کی صبح فرانسیسی قونصلیٹ جنرل میں ایک سکیورٹی محافظ کو چاقو گھونپنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔ یہ محافظ ایک نجی سیکورٹی کمپنی کا ملازم ہے اور اس کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں اس کی صحت کی حالت مستحکم ہے۔سعودی سکیورٹی فورسز نے حملہ آور کو فوری طور پر گرفتار کر لیا ہے۔‘‘

پریس ریلیز میں مزید کہا گیا ہے کہ’’فرانس کا سفارت خانہ ایک سفارتی مقام پر اس سفاکانہ حملے کی مذمت کرتا ہے اور متاثرہ شخص کی مکمل حمایت کا اظہار کرتا ہے۔وہ سعودی حکام پر بھی اپنے اس اعتماد کا اظہار کرتا ہے کہ وہ اس حادثے کے پس منظری حالات کو بے نقاب کریں گے اور سعودی عرب میں فرانسیسی تنصیبات اور فرانسیسی کمیونٹی کی سیکورٹی کو یقینی بنائیں گے۔‘‘

سعودی عرب میں اس چاقو حملے سے چندے قبل فرانس کے شہر نیس میں تشدد کے واقعات رونما ہوئے۔ وہاں ایک عورت کا سرقلم کر دیا گیا ہے اور دو افراد کو قتل کر دیا گیا ہے۔ فرانس کے ایک اور شہر ایویجنن میں ایک شخص نے لوگوں کو چاقو گھونپنے کی دھمکی دی تھی لیکن پولیس نے اس حملہ آور کو گرفتارکر لیا ہے۔ فوری طور پر یہ واضح نہیں ہوسکا کہ آیا ان واقعات کا آپس میں کوئی تعلق ہے۔

Recommended