Urdu News

رکشا منتری راجناتھ سنگھ نےمیںشہید فوجیوں کے اہل خانہ کا اعزا زکیا 

وزیر دفاع نئی دہلی میں انڈو پیسفک ریجنل ڈائیلاگ میں

رکشا منتری راجناتھ  سنگھ نے ہماچل پردیش میں  مسلح افواج کے شہید فوجیوں کے اہل خانہ کا اعزا زکیا

رکشا منتری جناب راجناتھ سنگھ نے آج26؍ستمبر 2022 کو ملک کی خدمت میں اپنی جانوں کی قربانی دینے والے ہماچل پردیش کے مسلح افواج کے بہادر جوانوں کے اہل خانہ کا اعزاز کیا۔ ہماچل کے کانگرا ضلع کے باڈولی میں اس اعزازی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔رکشامنتری نے پہلے پرم ویر چکر حاصل کرنے والے میجر سومناتھ شرما(1947)؛ بریگیڈیئر شیر جنگ تھاپا، مہاویر چکر(1948)؛ لیفٹیننٹ کرنل دھن سنگھ تھاپا، پرمویر چکر (1962)؛  کیپٹن وِکرم بترا پرم ویر چکر (1999) اور  صوبیدار میجر سنجے کمار ، پرم ویر چکر(1999)سمیت تمام جنگی ہیروز کو جذباتی  خراج عقیدت پیش کی، جن کا نام ان کی بے مثال بہادری اور قربانی کے لئے ہر ہندوستانی کے دل پر نقش ہے۔

حب الوطنی اور قربانی کی صفات

جناب راجناتھ سنگھ نے جنگی بہادروں کے اہل خانہ کے تئیں احترام کا اظہار کرتے ہوئے کہا. کہ ملک بہادر جوانوں کے ذریعے دی گئی قربانی کا ہمیشہ مقروض رہے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ مسلح افواج ہمیشہ لوگوں ، خاص طورپر نوجوانوں کے لئے تحریک کا منبع رہے گی. کیونکہ ان میں ڈسپلین ، فرض کے تئیں وقف، حب الوطنی اور قربانی کی صفات ہیں.  اور وہ قومی وقار اور اعتماد کی علامت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پس منظر ، مذہب اور فرقہ معنی نہیں رکھتے،بلکہ یہ معنی رکھتا ہے کہ ہمارا محبوب ترنگا بلندیوں پر اڑتا رہے۔

خیر سگالی کو بگاڑنے کی کوئی کوشش کی گئی

 رکشا منتری نے زور دے کر کہا کہ ہندوستان ہی واحد ایسا ملک ہے. جس نے پوری دنیا کو امن کا پیغام دیا ہے اور اس کی بہادری کے لئے دنیا بھر میں اس کی فوج کی عزت کی جاتی ہے۔ انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ ہندوستان نے کبھی بھی کسی ملک پر حملہ نہیں کیا ہے. اور نہ ہی اس نے ایک انچ غیر ملکی زمین پر قبضہ کیا ہے. قوم کو یقین دلایا کہ اگر ہندوستان میں خیر سگالی کو بگاڑنے کی کوئی کوشش کی گئی. تو اس کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان ایک امن پسند ملک ہے. لیکن اسے بزدل یا جنگ سے ڈرنے والا سمجھنے کی غلطی نہیں کرنی چاہئے۔ ایسے وقت میں جب ہم پوری دنیا کے ساتھ ملک کر کووڈ-19 سے نمٹ رہے تھے.

ہماری سرکار اور مسلح افواج

2016 سرجیکل اسٹرائیک اور 2019 بالاکوٹ ہوائی حملے پر جناب راجناتھ سنگھ نے کہا. کہ دہشت گردی کے خلاف ہندوستان کی نئی حکمت عملی نے ان لوگوں کی کمر توڑ دی ہے. جو ملک کے اتحاد اور سالمیت کو چوٹ پہنچانے کی کوشش کرتے ہیں۔’’ ایک سوچی سمجھی پالیسی کے تحت پاکستان نے سرحد پار سے دہشت گردانہ سرگرمیاں کی گئیں. اری اور پلوامہ حملوں کے بعد ہماری سرکار. اور مسلح افواج نے 2016میں سرجیکل اسٹرائیک. اور 2019 میں بالاکوٹ ہوائی حملے کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے ختم کرنے کے لئے ہندوستان کے اٹوٹ عہد کو. دنیا کے سامنے ظاہر کیا۔ہم نے دکھایا کہ ہماری افواج کے پاس اس طرف ضرورت پڑنے پر. سرحد کے دوسری طرف بھی کارروائی کرنے کی صلاحیت ہے۔ ہندوستا ن کے عکس میں تبدیلی آئی ہے۔اب اسے بین الاقوامی پلیٹ فارم پر سنجیدگی سے سناجاتا ہے۔‘‘

کیو آر ایس اے ایم میزائل نظام نے ایک بڑا سنگ میل طے کیا

Recommended