Urdu News

ریلوے ٹرینوں کی ٹریکنگ کے لیے نئی ٹیکنالوجی کا استعمال کر رہی ہے

بھارتی ریلوے ایودھیا سے جنک پور 'بھارت گورو ڈیلکس اے سی سیاحتی ٹرین' شروع کرے گا

ریلوے ٹرینوں کی ٹریکنگ

اسروکے تعاون سے تیارکیاگیا  ریئل ٹائم ٹرین انفارمیشن سسٹم (آرٹی آئی ایس) ، اسٹیشنوں پر ٹرینوں کی  آمد اور روانگی یا گزرتی ہوئی ٹرینوں سمیت  انکی  نقل و حرکت کے وقت کے خودکار حصول کے لیے انجنوں میں  نصب کیا جا رہا ہے۔ وہ کنٹرول آفس ایپلی کیشن (سی او اے) سسٹم میں ان ٹرینوں کے کنٹرول چارٹ پر خود بخود پلاٹ ہو جاتے ہیں۔

آرٹی آئی ایس 30 سیکنڈ کے وقفے کے میں  مڈ سیکشن اپ ڈیٹ فراہم کرتا ہے۔ ٹرین کنٹرول اب بغیر کسی انسانی  مداخلت کے آرٹی آئی ایس سے آراستہ  انجنوں/ٹرین کے مقام اور رفتار کو زیادہ قریب سے ٹریک کر سکتا ہے۔

آرٹی آئی ایس آلات نصب کیے گئے ہیں

21 الیکٹرک لوکو شیڈز میں 2700 انجنوں کے لیے آرٹی آئی ایس آلات نصب کیے گئے ہیں۔ فیز-II کے رول آؤٹ کے ایک حصے کے طور پر، 50 لوکو شیڈوں میں 6000 مزید انجنوں کا اسرو کے سیٹ کام  ہب کا استعمال کرتے ہوئے احاطہ  کیا جائے گا۔ فی الحال، تقریباً 6500 انجنوں  (آرٹی آئی ایس اور آرای ایم ایم ایل اوٹی) سےجی پی ایس فیڈ کو. براہ راست کنٹرول آفس ایپلی کیشن (سی او اے) میں بھیجا جا رہا ہے۔

اس نے ٹرینوں کی خودکار چارٹنگ اورسی اواے  اور این ٹی ای ایس. کےانضمام کے ذریعہ  مسافروں کو ریئل ٹائم  معلومات کی فراہمی  کو یقینی بنایا ہے۔

ریئل ٹائم ٹرین انفارمیشن سسٹم (آرٹی آئی ایس) آلات 2700 لوکوموٹیوز کے لیے نصب کیے گئے ہیں

.فی الحال، تقریباً 6500 لوکوموٹیوز سے جی پی ایس فیڈ کو. براہ راست کنٹرول آفس ایپلی کیشن میں بھیجا جا رہا ہے

ریلوے ٹرینوں کی ٹریکنگ . آرٹی آئی ایس 30 سیکنڈ کے وقفے کے میں  مڈ سیکشن اپ ڈیٹ فراہم کرتا ہے
.اس نے ٹرینوں کی خودکار چارٹنگ اور مسافروں کو ریئل ٹائم  معلومات کی فراہمی  کو یقینی بنایا 

Recommended