Urdu News

فرانسیسی صدر کے سفارتی مشیر جناب ایمانوئیل بون نے وزیر اعظم سے ملاقات کی

فرانسیسی صدر کے سفارتی مشیر جناب ایمانوئیل بون نے وزیر اعظم سے ملاقات کی

نئی دہلی،  8/جنوری 2021 ۔ فرانسیسی صدر عالی جناب ایمانوئیل میکروں کے سفارتی مشیر جناب ایمانوئیل بون نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی سے ملاقات کی۔

وزیر اعظم  نے انسداد دہشت گردی، سائبر سکیورٹی، دفاعی و اسٹریٹیجک تعاون سمیت. بھارت – فرانس اسٹریٹیجک شراکت داری کے کلیدی پہلوؤں کے سلسلے میں دونوں ملکوں کے درمیان ہوئی پیش رفت پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا۔

فرانس اسٹریٹیجک مذاکرات کے لئے بھارت کے دورے پر ہیں

جناب بون نے بھی وزیر اعظم کو سمندری اور کثیر جہتی تعاون سمیت متعدد علاقائی .اور عالمی امور میں بھارت اور فرانس کے درمیان تعاون کے بارے میں بتایا۔

وزیر اعظم نے حال ہی میں صدر میکروں کے ساتھ ہوئے اپنے تبادلہ خیال کا بڑی دلچسپی کے ساتھ ذکر کیا. اور ان کی صحت کے تئیں نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انھوں نے، جیسے ہی حالات اجازت دیں، صدر میکروں کے بھارت دورے کے لئے اپنی دعوت کا اعادہ بھی کیا۔

جناب ایمانوئیل بون 7 جنوری 2021 کو ہوئی بھارت – فرانس اسٹریٹیجک مذاکرات کے لئے بھارت کے دورے پر ہیں۔

عالی جناب ایمانوئیل میکروں

Recommended