Urdu News

فرانس میں سات ہزار فوجی تعینات کئے جائیں گے: میکرون

فرانس میں سات ہزار فوجی تعینات کئے جائیں گے: میکرون

فرانس میں سات ہزار فوجی تعینات کئے جائیں گے: میکرون

پیرس،30اکتوبر(انڈیا نیرٹیو)

فرانس کے شہر نائس میں جمعرات کو ہونے والے دہشت گردانہ حملے کے بعد صدر امانوئل میکرون نے اعلان کیا کہ اب عام شہریوں کی حفاظت کو نظر میں رکھتے ہوئے ملک میں سات ہزار فوجی تعینات کئے جائیں گے۔

میکرون نے ٹوئٹ کیاکہ ’’فرانس میں حملے ہو رہے ہیں۔ لہذا میں نے فیصلہ کیا ہے کہ آنے والے دنوں میں ہمارے فوجی مزید چوکس رہیں گے اور آپریشن سین ٹینل کے تحت ہم فوج کی تعداد تین ہزار سے بڑھا کر سات ہزار کر رہے ہیں‘‘۔

واضح ہوکہ حالیہ دنوں میں فرانسیسی صدر میکرون کے ایک بیان پر اسلامی دنیا میں ہنگامہ برپا ہے۔ آئے دن فرانس میں حملے ہورہے ہیں۔ اسلامی ممالک نے میکرون کے متنازع بیان پر سخت احتجاج درج کرایاہے۔ اس احتجاج میں فرانسیسی سامان کا بائیکاٹ بھی شامل ہے۔ احتجاج کرنے والے ممالک میں ترکی سر فہرست ہے۔ ترکی صدر نے عوام سے خطاط کرتے ہوئے کہا ہے کہ فرانسیسی سامان کا بائیکاٹ کریں تاہم ترکی صدر نے فرانس میں حملے کی شدید مذمت بھی کی ہے ۔ فرانس میں چرچ پر ایک حملہ گزشتہ کل کیا گیا تھا اسی حملے کو نظر میں رکھ کر میکرون نے ملک میں فوجی گشتی میں اضافے کا عندیہ دیا ہے۔

Recommended