Urdu News

کسی بھی لمحے گرفتار ہو سکتے ہیں غلام کشمیر (پی او کے) کے وزیر اعظم راجہ فاروق

کسی بھی لمحے گرفتار ہو سکتے ہیں غلام کشمیر (پی او کے) کے وزیر اعظم راجہ فاروق

کسی بھی لمحے گرفتار ہو سکتے ہیں غلام کشمیر (پی او کے) کے وزیر اعظم راجہ فاروق
پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیر کے نام نہاد وزیر اعظم راجہ فاروق کو گرفتار کرنے کی تیاری کر لی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ گلگت بالتستان میں انتخابات کے بعد وزیر اعظم عمران خان غلام کشمیر کو بھی پاکستان کا ایک صوبہ بنانے کی پوری تیاری کر چکے ہیں۔ ابھی تک کشمیریوں سے پاکستان نے جو وعدے کئے تھے وہ تو پورے نہیں ہوئے لیکن وہ غلام کشمیر یعنی پی او کے کو پاکستانی ریاست بنانے کی کوشش میں ہیں۔ غلام کشمیر کے نام نہاد وزیر اعظم راجہ فاروق نے اس قدم کی مخالفت کی تھی۔ اسی سے ناراض ہو کر وزیر اعظم عمران خاں نے راجہ فاروق کے خلاف وطن سے غداری کا مقدمہ درج کرا دیا ہے۔ راجہ فاروق پر الزام ہے کہ وہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کے ساتھ مل کر پاکستانی آرمی کے خلاف سازش کر رہے ہیں۔
اپنے خلاف درج ایف آئی آر کو لیکر راجہ فاروق پس و پیش میں ہیں۔ ان کے اوپر گرفتاری کی تلوار لٹک رہی ہے اور اگر وطن سے غداری کا کیس چلا تو عمر قید یا پھانسی کی سزا بھی ہو سکتی ہے۔ راجہ فاروق کو ایسے وقت میں ہندستان کی یاد آ رہی ہے جہاں فوج سے لیکر وزیر اعظم تک کسی کو کچھ بھی کہہ دیا جاتا ہے۔ بھارت میں آرمی چیف کو”غندہ“ تک بول دیا جاتا ہے لیکن کسی کو کچھ نہیں ہوتا ہے۔ راجہ فاروق کی آمد و رفت پر پاکستانی فوج کی نظر ہے۔ وہ ایک طرح سے نظر بند ہیں۔
حالانکہ پاکستان کی اپوزیشن جماعتوں نے عمران خاں حکومت کے اس قدم کی تنقید کی ہے۔ لیکن پاکستان میں اپوزیشن کی تنقید کا کوئی خاص مطلب نہیں رہ گیا ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ راجہ فاروق پر وطن سے غداری کا مقدمہ درج کرنے سے پہلے پاکستان آرمی چیف باجوا اور وزیر اعظم عمران خان کے درمیان بات ہوئی تھی۔ عمران خان نے تو یہاں تک الزامات عائد کئے ہیں کہ میاں نواز شریف ہندوستان سے مل کر ہندوستان کے اشارے پر پاکستانی آرمی کے خلاف سازش کر رہے ہیں۔.

Recommended