Urdu News

دھنتیرس پر دو دنوں میں تقریباً 45 ہزار کروڑ کا کاروبار ہوا

دھنتیرس پر دو دنوں میں تقریباً 45 ہزار کروڑ کا کاروبار ہوا

سی اے ٹی  کا دیوالی پر ایک لاکھ 50 ہزار کروڑ  کے کاروبارکا اندازہ

ملک بھر میں دو دن تک منائے جانے والے دھنتیرس کے تہوار پر 45 ہزار کروڑ روپئے سے زیادہ کا کاروبار ہونے کا اندازہ ہے۔ کنفیڈریشن آف آل انڈیا ٹریڈرس (سی اے ٹی) کا اندازہ ہے کہ اس سال دیوالی کے تہوار کی فروخت کا اعداد و شمار 1 لاکھ 50 ہزار کروڑ سے تجاوز کر جائے گا۔

ملک بھر کے بازاروں میں ہندوستانی اشیاء   کی خرید و فروخت کو اہمیت دی جانے کی وجہ سے اس سال چین کو 75 ہزار کروڑ سے زیادہ کا نقصان ہونے کا اندازہ ہے۔

کنفیڈریشن آف آل انڈیا ٹریڈرس (سی اے ٹی) کے قومی جنرل سکریٹری پروین کھنڈیلوال نے کہا کہ دو سالوں میں جو گاہک کورونا کی وجہ سے بازار سے دور ہو چکے ہیں وہ اب پوری طاقت کے ساتھ مارکیٹ میں واپس آ رہے ہیں۔

بازاروں میں بہت زیادہ بھیڑ کو دیکھتے ہوئے، سی اے ٹی کا اندازہ ہے کہ اس سال دیوالی کے تہوار کی فروخت کا اعداد و شمار 1 لاکھ 50 ہزار کروڑ کو عبور کر جائے گا۔

آل انڈیا جیولرز اینڈ گولڈ اسمتھس فیڈریشن (آئی جے جی ایف) کے قومی صدر پنکج اروڑہ،  نے کہا کہ ہندوستانی سونے کی صنعت کورونا بحران سے پوری طرح سے نکل چکی ہے۔ بھارت میں سونے کی مانگ بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

اقتصادی سرگرمیوں میں زبردست چھلانگ اور صارفین کی طلب میں بہتری کے بعد جولائی تا ستمبر سہ ماہی میں ملکی مارکیٹ میں سونے کی طلب میں سال بہ سال 80 فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔

Recommended