بھارت درشن

ہمالہ سے ہند مہا ساگرتک بھارت ہی بھارت ہے: اندریش کمار

افتتاحی اجلاس میں پروفیسر مظہر آصف نے استقبالیہ خطبہ اور پروفیسر مہتاب عالم رضوی نے موضوع کا تعارف کرایا

اسکول آف لینگویج  لٹریچر اینڈ کلچر اسٹڈیز جواہر لعل نہرو یونیورسٹی اور فارم فار ایورنیس آف نیشنل سکیورٹی  کے اشتراک سے آج٣٠  جنوری ٢٠٢٣ کو ” ہندوستان اور مرکزی ایشائی ممالک کے مابین تاریخی، ثقافتی اوراقتصادی روابط” کے موضوع پر دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس کا آغاز جواہر لعل نہرو یونیورسٹی کے کنونشن سینٹر میں ہوا۔

استقبالیہ کلمات میں کانفرنس کے کنوینر پروفیسر مظہر آصف نے مہمانوں کا استقبال کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان اور مرکزی ایشیا کی بنیادیں ایک ہی ہیں انہوں نے اس بنیاد کو مزید توانا بنانے پر زور دیا۔

کانفرنس کے دوسرے کنوینر پروفیسر مہتاب عالم رضوی نے کانفرنس کے بنیادی مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ ہندوستان اور مرکزی ایشیا کے ثقافتی اور تجارتی رشتے کو موجودہ دور میں محکم ومضبوط کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ مہمان خصوصی جناب مہیش چندر شرمانے اپنی تقریر میں کہا کہ موجودہ مرکزی ایشیا در اصل ہمالہ کی توسیع ہے۔

دونوں خطوں کے درمیان ماضی میں تجارتی اور ثقافتی رشتے کافی گہرے تھے اور اخوت و یگانگت کا ماحول تھا۔فینس کے جنرل سیکرٹری جناب گولک بہاری رائے نے کہا کہ بھارت کے ساتھ صدیوں سے جڑے ہوئے جو عوام تھے وہ ہمالہ سے لے کر ہند مہا ساگرتک موجود ہیں جن میں تقریباً ٥٤ ممالک ایسے ہیں جہاں ہندوستانی تہذیب و ثقافت یکساں ہیں۔

 فینس کے قومی صدر لفٹیننٹ جنرل آر این سنگھ نے کہا کہ ہندوستان آج بھی مرکزی ایشیا کے درمیان مرکزی حیثیت رکھتا ہے اور مرکزی ایشائی ممالک کے لوگ آج بھی یہاں طبی سہولیات کے لیے آتے ہیں اس لیے ہم سب کو مل کر اس رشتے کو مزید بہتر بنانا چاہیے۔ کانفرنس کے سرپرست اور مارگ درشک ڈاکٹر اندریش کمار نے اپنے خطاب میں سب پہلے حاضرین کو نئی سال کی مبارکباد دی۔

انہوں نے کہا ہمالہ سے لے کر ہند مہا ساگرتک بھارت ہی بھارت ہے۔ مزید کہا کہ کشمیر بھارت کی جنت ہے  جب کہ بھارت دنیا کی جنت ہے۔ اس لیے وشو گرو کا ٹائٹل بھارت کے ساتھ ہے۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ بھارت وہ چراغ ہے جو دنیا کو روشنی دیتا ہے اور صحیح راستہ دکھاتا ہے۔  اخیر میں شکریہ کی رسم کے ساتھ افتتاحی پروگرام اختتام پذیر ہوا ۔ جب کہ ظہرانے کے بعد تکنیکی سیشن کا آغاز عمل میں آیا ۔

اس سیشن میں کل سات مقالے پڑھے گیے جن میں ڈاکٹر لورا ‌یرکشیوا ( قزاقستان) پروفیسر اخلاق احمد انصاری،ڈاکٹ کیلبیک اکمول ( ازبکستان) ڈاکٹر مہیش رنجن ڈباٹا،ڈاکٹر پریتی ڈی داس،ڈاکٹر نند کشور اور بونیر گور کے نام شامل ہیں اور صدارت پروفیسر شچیدانند جوشی نے کی۔ جب کہ دوسرے سیشن میں کل آٹھ مقالے پیش کیے گئے جن میں ڈاکٹر یوسف قریشی ( ایران ) پروفیسر ستیش کمار، ڈاکٹر الزیت لوسنجو ( منگولیا) ڈاکٹر اسلم خان ،پروفیسر ابو ذر خیری،پروفیسر جاوید اقبال، ڈاکٹر ریتیش رائے اور دیویندر سکاروار کے نام اہم ہیں اور صدارت ڈاکٹر روی کانت مشرا ڈپٹی ڈائریکٹر این ایم ایم ایل نئی دہلی نے کی۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago