بھارت درشن

جموں وکشمیر: سیاحوں کی زبردست آمد سے علاقے میں خوشی کی لہر، جانئے تفصیلات

جموں و کشمیر کے جموں خطے میں رواں برس 53 لاکھ سیاحوں کی آمد ہوئی

رواں برس  جموں خطہ کے دلکش گرم مقامات پر نہ صرف ملک بھر سے بلکہ بیرون ملک سے بھی سیاحوں کی بڑی تعداد دیکھنے میں آئی ہے۔چار مہینوں میں دوران  تقریباً 53 لاکھ سیاح یہاں آئے ہیں۔سیاحوں نے جموں خطے کے مشہور اور صحت افزا مقامات کی تلاش کی جن میں بھدرواہ، پتنی ٹاپ، سناسر، مانسر، سورنسر سب سے زیادہ پسندیدہ تھے۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ اس سال جنوری سے اپریل تک ریکارڈ 52.69 لاکھ سیاحوں نے جموں خطہ کے کچھ حصوں کا دورہ کیا۔ ماتا ویشنو دیوی کی گپھا کے درشن کرنے کے ساتھ ساتھ جموں خطہ میں سیاحوں کی آمد میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سال پہلے پانچ مہینوں میں 38.47 لاکھ یاتریوں نے شری ماتا ویشنو دیوی کا دورہ کیا۔

جموں خطہ یاتریوں کی سیاحت کے لیے مشہور ہے لیکن اس کے علاوہ لوگ تفریحی سیاحت، ایڈونچر ٹورازم، صحت اور تندرستی کے لیے مشہور دیگر مقامات کی بھی تلاش کرتے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ پہلے چار مہینوں میں مجموعی طور پر 52,69,473 ملکی اور 43 غیر ملکی سیاحوں،یاتریوں نے جموں خطہ کا دورہ کیا جن میں سے سب سے زیادہ اپریل کے مہینے میں تھے۔

اعداد و شمار بتاتے ہوئے سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جنوری میں 9,32,890 ملکی سیاح، تین غیر ملکی،فروری میں 7,37,954 ملکی سیاح، پانچ غیر ملکی، مارچ میں 16,45,231 ملکی سیاح، 23 غیر ملکی اور اپریل میں 16,57,399 ملکی اور سات غیر ملکی سیاحوں نے جموں خطے کا دورہ کیا۔

جموں خطے میں سیاحوں کو راغب کرنے کے لیے ڈائریکٹوریٹ آف جموں ٹورازم پیرا گلائیڈنگ سمیت ایڈونچر کھیلوں کو فروغ دے گا جس کے لیے ایڈونچر اسپورٹس کی سرگرمیوں کو سنبھالنے کے لیے پیشہ ورانہ تربیت کے خواہشمندوں سے درخواستیں بھی طلب کی گئی ہیں۔

جموں و کشمیر کے محکمہ سیاحت کے انتظامی سیکرٹری ڈاکٹر سید عابد رشید شاہ نے 5 جون کو بسوہلی میں ایک تقریب میں کہا تھا کہ محکمہ سیاحت بسوہلی کو جموں و کشمیر کے ایک بڑے سیاحتی مقام کے طور پر فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔

جدید دور کی جدید ترین سہولیات اور انفراسٹرکچر کے ساتھ اسے عالمی سیاحتی نقشے پر لایا جائے گا۔ڈاکٹر شاہ نے کہا تھا کہ تمام اہم خلاء پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ محکمہ سیاحت، خاص طور پر ’سودیش درشن‘ اور مرکزی وزارت سیاحت کی اسی طرح کی دیگر اسکیموں کے تحت دور کرے گا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago