بھارت درشن

نمامی گنگا نے دہلی میں دریائے جمنا کے کنارے ’گھاٹ پر یوگا‘ پروگرام کے ساتھ یوگا کا بین الاقوامی دن منایا

نمامی گنگا نے دہلی میں دریائے جمنا کے کنارے ’گھاٹ پر یوگا‘ پروگرام کے ساتھ یوگا کا بین الاقوامی دن منایا


گنگا طاس کے اطراف میں 75 مقامات پر یوگا سیشن کا اہتمام کیا گیا

یہ بات ہندوستان کے لیے باعثِ فخر ہے کہ پوری دنیا یوگا کا بین الاقوامی دن منا رہی ہے. : ڈی جی، این ایم سی جی

یوگا کے عالمی دن کے موقع پر نیشنل مشن فار کلین گنگا . (این ایم سی جی) نے آج صبح دریائے جمنا کے کنارے بی ایس ایف کیمپ، زیرو پشتہ، سونیا وہار دہلی میں ’گھاٹ پر یوگا‘. کا اہتمام کیا۔ تقریب میں 600 سے زیادہ لوگوں نے حصہ لیا جن میں این جی اوز کے گروپ.  دہلی جل بورڈ. (ڈی جے بی)، بارڈر سیکورٹی فورس. (بی ایس ایف)، گنگا ٹاسک فورس (جی ٹی ایف)، گنگا وچار منچ کے رضاکار. طلباء اور بچے شامل رہے۔ یوگا سیشن کا انعقاد وزارت خارجہ میں یوگا ٹیچر یوگنی میناکشی نے کیا۔ یوگا کے اس سال کے بین الاقوامی دن کا موضوع ’واسودھائیوا کٹمبکم کے لیے یوگا‘ ہے.  جس میں ’ایک زمین، ایک خاندان، ایک مستقبل‘ کی اجتماعی خواہش کو شامل کیا گیا ہے۔

نمامی گنگا پروگرام کے تحت، گنگا طاس كے اطراف میں 75 سے زیادہ مقامات پر یوگا سیشن کا انعقاد کیا گیا۔

یہ سرگرمیاں آزادی کے امرت مہوتسو کے لیے بھی وقف تھیں جس کا مقصد ہندوستان کی آزادی کے 75 سال کا جشن منانا ہے۔

یوگا ماہرین، گنگا پرہاری، گنگا مترا، گنگا دوت، طلباء، ضلع انتظامیہ کے عہدیدار. مقامی لوگوں وغیرہ نے دریائے گنگا اور اس کی معاون ندیوں کے کنارے منعقد یوگا سیشن میں حصہ لیا۔

ان تقریبات کا اہتمام ضلع گنگا کمیٹیوں کے ذریعے کیا گیا تھا. جو این ایم سی جی کی ضلعی سطح کی شاخ ہے۔ گنگا ٹاسک فورس (جی ٹی ایف) نے بھی پریاگ راج، وارانسی اور کانپور میں یوگا کا عالمی دن منایا۔ جی ٹی ایف کے اہلکاروں اور مقامی لوگوں نے بھی جی ٹی ایف کے زیر اہتمام یوگا سیشن میں حصہ لیا۔

شرکا کا خیرمقدم کرتے ہوئے این ایم سی جی كے  ڈی جی جناب جی اشوک کمار نے کہا. کہ وزیر اعظم کے وژن کے مطابق ہندوستانی ثقافت کے اس ورثے کو منانے کے لیے دنیا بھر میں یوگا کا بین الاقوامی دن منایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ‘گھاٹ پر یوگا’ نمامی گنگا پہل ہے. اور دریائے گنگا اور اس کی معاون ندیوں کے کنارے مختلف مقامات پر بیک وقت کئی یوگا سیشن ہو رہے ہیں۔ پوری دنیا آج یوگا کا عالمی دن منا رہی ہے۔ جناب کمار نے کہا کہ دنیا ہندوستان کے ثقافتی ورثے. اور روایات کو تسلیم کر رہی ہے اور یہ پورے ملک کے لیے انتہائی فخر کی بات ہے۔

این ایم سی جی كے ڈی جی نے کہا.  کہ یوگا اچھی صحت اور امن کے لیے ایک طرز زندگی ہے. اور اسے یومیہ مشق كا حصہ بنانا چاہیے۔ اسی كے ساتھ انہوں نے کہا. کہ پچھلے سال کی طرح اس سال بھی لاکھوں لوگ گنگا طاس کے کئی مقامات پر.  گھاٹ پر یوگا كی سرگرمیوں میں حصہ لے رہے ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago