بھارت درشن

نیشنل زولوجیکل پارک، نئی دہلی آج سانپ کا عالمی دن منا رہا ہے

نیشنل زولوجیکل پارک، نئی دہلی آج سانپ کا عالمی دن منا رہا ہے

نیشنل زولوجیکل پارک، نئی دہلی )دہلی چڑیا گھرنے 16.07.2023 کو سانپ کا عالمی دن منایا۔ سانپوں کا عالمی دن منانے کا مقصد ہندوستان کے سانپوں کے بارے میں بیداری پیدا کرکے، ان كے بارے میں توہمات ختم كر كے اور ہمارے ماحولیاتی نظام میں سانپوں کی اہمیت سامنے لا كر ان كی حفاظت كرنا ہے۔ اس موقع پر سانپ پالنے والے عملے کی جانب سے رینگنے والے سانپوں كے گھر میں پنجرے کا فرنیچر فراہم کرکے ان كی افزودگی کی سرگرمی کا بھی انعقاد کیا گیا۔ سانپوں کے گھروں کے اندر شجرکاری بھی کی گئی۔

ریپٹائل ہاؤس میں تقریباً 350 زائرین اور چھوٹے بچوں کے ساتھ سانپوں اور مشن لائف  پر عمل كرتے ہوئے صحت مند طرز زندگی کے بارے میں بات چیت کی گئی۔ ریپٹائل ہاؤس واک کا انعقاد کیا گیا اور زائرین نے سانپ پالنے والوں کے ساتھ بات چیت کی۔ اس دورے میں زائرین نے جوش و خروش سے حصہ لیا اور سانپوں کے تحفظ میں چڑیا گھر کا کردار سمجھا۔ زائرین كو رینگنے والے جانوروں پر لٹریچر بھی دیءے گءے۔ اس وقت نیشنل زولوجیکل پارک میں سات اقسام کے 31 سانپ ہیں۔

***

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago