قومی کمیشن برائے درج فہرست ذات )این سی ایس سی( نے مختلف سطحوں پر درج فہرست ذات کے ملازمین کے ریزرویشن سے متعلق مسائل کا جائزہ لینے، خالی پڑی اسامیوں كے انبار كا پتہ چلانے اور فلاح و بہبود كے علاوہ شکایات کے ازالے کا طریقہ کار نیز ملازمین سے متعلق دیگر مسائل كو سمجھنے كے لئے آج ممبئی میں آئل اینڈ نیچرل گیس کارپوریشن لمیٹڈ (او این جی سی( کی انتظامیہ کے ساتھ میٹنگ کی۔
این سی ایس سی کے وفد نے اپنے چیئرمین وجے سیمپلا کی قیادت میں او این جی سی کے سینئر عہدیداروں کے ساتھ ان كے چیئرمین اور سی ای او ارون کمار سنگھ کی قیادت میں میٹنگ کی۔ میٹنگ کے دوران سیمپلا نے او این جی سی انتظامیہ سے کہا کہ میمورنڈم میں درج فہرست ذات كے ملازمین کی طرف سے اٹھائے گئے مسائل پر غور کیا جاءے اور کارروائی کی رپورٹ کمیشن کو پیش کی جاءے۔ سیمپلا نے ایس سی ملازمین کے ادارے کا میمورنڈم بھی او این جی سی انتظامیہ کو سونپا۔
درج فہرست ذات کے ملازمین کے حقوق کے تحفظ کے ساتھ ساتھ تنظیم کے اندر ان کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے كے لیے سیمپلا نے خاص طور پر او این جی سی انتظامیہ سے کہا کہ اس بات کو یقینی بنایا جاءے کہ متوفی (ڈی او ڈی) ایس سی/ ایس ٹی ملازمین کے زیر کفالت افراد کو ملازمتیں فراہم کی جائیں۔ نیز كمپنیوں كے او این جی سی گروپ کی تمام بھرتیوں میں ریزرویشن کے اصول نافذ کئے جائیں۔
انتظامیہ کے ساتھ سیمپلا کی باضابطہ میٹنگ سے پہلے این سی ایس سی کے وفد نے اپنے مطالبات اور مسائل كی فہرست تیار کرنے کے لیے آل انڈیا او این جی سی شیڈیولڈ کاسٹس اینڈ شیڈیولڈ ٹرائب ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے ساتھ ایک میٹنگ بھی کی۔
میٹنگ میں ایسوسی ایشن کی طرف سے اٹھائے گئے دیگر مسائل میں دیگر مرکزی سركاری زمرے كے دیگر اداروں جیسے ایچ پی سی ایل، بی پی سی ایل، اور كول انڈیا وغیرہ کی طرح او این جی سی میں بھی گروپ–اے کے عہدوں کی بھرتی میں درجِ فہرست ذات و قباءل کے لیے تعلیمی قابلیت کے معیار میں 5 فیصد نمبروں کی چھوٹ كا معاملہ شامل تھا۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…