بھارت درشن

سعادت گنج و انوپ گنج کی عوام نے کیا مسولی پاور ہاؤس کا گھیراؤ

بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری)

 مسولی پاور ہاؤس سے سپلائی ہونے والی بجلی کی آنکھ مچولی سے صارفین کو پریشانیوں سے گزرنا تو روز کی عادت ہو گئی ہے جولائی کی اس شدید  گرمی میں قصبہ سعادت گنج و انوپ گنج اطراف کے مواضعات کے عوام بجلی کی ناقص سپلائی سے سخت پریشان ہیں۔

اس سلسلہ میں آج انوپ گنج کے پردھان سمیت سیکڑوں لوگوں نے مسولی پاور ہاؤس کا گھیرابندی کر اپنی مانگ رکھی وہی مسولی پاور ہاؤس کے جے ای نے یقین دہانی کراکر سب کو گھر واپس بھیج دیا ۔

گزستہ چند دن پہلے قصبہ کے کئی ٹرانسفارمر جلنے کی بھی جانکاری دی اور نئے تار لگوانے کی مانگ رکھی بجلی کی اس ناقص سپلائی سے لوگ بہت پریشانی میں مبتلا ہے کب آئے گی کب جائے گی کسی کو پتا نہیں اگر آتی بھی ہے تو بہت دھیمی پاور سے آتی ہے لیکن اسی ٹائم نہ جانے کتنی بار بجلی آنکھ مچولی کرتی رہتی ہے جس کا  کسی کے پاس بھی کوئی جواب نہیں ہے کبھی خرابی کا بہانہ کیاجاتا ہے تو کبھی تار ٹوٹنے کا کبھی تار بدلنے کے نام پر کبھی مرمت کے نام پر محکمہ کے لوگ بجلی کی سپلائی معطل کردیتے ہیں ۔

دوسری طرف ستم یہ ہے کہ مسولی پاور ہاؤس سے جتنی دیر بجلی نہیں رہتی ہے ان کا موبائل بھی بند رہتا ہے صارفین جب رابطہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں تو کبھی سوئز آف تو کبھی لائن بجی رہتی ہے۔

افسران سے بھی رابطہ قائم نہیں ہوپاتا ہے محکمہ کے لوگ عوامی مفاد میں کوئی اطلاع پہلے سے نہیں دیتے ہیں اتنی شدید گرمی میں عوام پریشان ہیں لیکن محکمہ کے کان پر جوں بھی نہیں رینگتی ہے اس شدید گرمی میں بچے بوڑھے جوان سب کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

 جس سے صارفین کا غصہ بجلی محکمہ کے خلاف بڑھتا جارہا ہے وہی بجلی حکام کو وارننگ دی گئی اگر سپلائی میں سدھار نہیں ہوا تو آس پاس کے مواضعات کی عوام ملکر پاور ہاؤس کا گھیرابندی کرے گی۔

اس موقع پر دھرنا دینے والوں میں انوپ گنج پردھان ارشاد کامل،غفران چودھری،محمد توصیف ،محمد بلال،محبوب عالم،محمد زید گڈو ،محمد نعمان،محمد احمد چننا کے نام قابل ذکر ہے۔

Dr. R. Misbahi

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago