وزیر اعظم کا قومی روزگار میلہ سے خطاب
“حکومت کے ذریعے بھرتی کرنے کیے جانے کا آج سے بہتر وقت نہیں ہو سکتا”
“آج بھارت ان ممالک میں شامل ہے ، جن کا بینکنگ سیکٹر سب سے مضبوط سمجھا جاتا ہے”
نقصانات اور این پی اے کے لیے جانے جانے والے بینکوں پر اب ، ان کے ریکارڈ منافع پر بحث کی جا رہی ہے
“بینکنگ سیکٹر کے لوگوں نے مجھے یا میرے ویژن کو کبھی مایوس نہیں کیا”
“اجتماعی کوششوں سے بھارت سے غربت کو مکمل طور پر ختم کیا جا سکتا ہے اور اس میں ملک کے ہر سرکاری ملازم کا بڑا کردار ہے
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے قومی روزگار میلہ سے خطاب کیا اور مختلف سرکاری محکموں اور اداروں میں نئے بھرتی ہونے والوں کو 70,000 سے زیادہ تقرری نامے تقسیم کئے۔ ملک بھر سے منتخب ہونے والے نئے بھرتی افراد مختلف وزارتوں اور محکموں میں حکومت میں شامل ہوں گے ، جن میں محکمہ ٔ مالیات ، مالیاتی خدمات، ڈاک ، اسکولی تعلیم، اعلیٰ تعلیم، دفاع، صحت اور خاندانی بہبود، مرکزی سرکاری سیکٹر کے یونٹوں ، آبی وسائل، عملے اور تربیت اور وزارت داخلہ جیسے محکمے شامل ہیں۔ وزیراعظم کے خطاب کے دوران ملک کے 44 مقامات کو مربوط کیا گیا تھا ۔
اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ یہ نہ صرف نوجوان بھرتی کرنے والوں کے لیے ایک یادگار دن ہے بلکہ قوم کے لیے ایک تاریخی دن بھی ہے کیونکہ آج کا دن ، اس دن کی یاد دلاتا ہے ، جب 1947 ء میں پہلی بار آئین ساز اسمبلی نے ترنگے کو اس کی موجودہ شکل میں منظور کیا تھا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ یہ ایک بڑی تحریک دلانے والی بات ہے کہ نئے بھرتی شدہ افراد سرکاری سروسز کے لیے اپنے تقرری نامے ، اِس اہم دن پر حاصل کر رہے ہیں کیونکہ ملک کے نام کو آگے بڑھانے کی حوصلہ افزائی کی ہے ۔ انہوں نے اس بات کو اجاگر کیا کہ یہ نئے بھرتی ہونے والوں کی سخت محنت اور عزم کا نتیجہ ہے کہ انہیں ایک ایسے وقت میں ، جب بھارت آزادی کا امرت مہوتسو منا رہا ہے، وکست بھارت کے مقصد میں اپنا تعاون دینے کا موقع مل رہا ہے۔ وزیر اعظم نے اس اہم موقع پر نئے بھرتی ہونے والے افراد اور ان کے اہل خانہ کو مبارکباد دی۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…