Urdu News

ساحل سمندر کی صفائی ستھرائی سے متعلق جاری مہم

سائنس اور ٹکنالوجی کے مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ گوا میں 

 سمندر کی صفائی ستھرائی

ساحلی علاقوں کی صفائی ستھرائی سے متعلق 75 روزہ طویل جاری مہم کو سماج کے مختلف طبقات. و دیگر افراد کی جانب سے زبردست ردعمل حاصل ہو رہا ہے۔ اس سلسلے میں گورنر حضرات، وزرائے اعلیٰ، مرکزی وزراء، مشہور شخصیات، فلم اور کھیل کود سے وابستہ شخصیات. سیول سوسائیٹی گروپس، وغیرہ جوش و خروش کے ساتھ اس مہم میں حصہ لے رہے ہیں.  ساحل سمندر کی صفائی ستھرائی اور تمام دیگر وزارتوں، محکموں. اور  ساحلی ریاستوں کی حکومتوں کے تعاون سے ارضیاتی سائنس کی مرکزی وزارت کے زیر انتظام ’’سووَچھ ساگر، سرکشت ساگر‘‘ کے عنوان سے دنیا کی سب سے طویل . اور سب سے بڑی اس مہم کے لیے اپنی حمایت فراہم کر رہے ہیں۔

ساحلوں کی صفائی ستھرائی کے بین الاقوامی دن

17 ستمبر کو منائے جانے والے ’’ساحلوں کی صفائی ستھرائی کے بین الاقوامی دن. ‘‘ سے تین روز قبل، آج ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے. سائنس اور تکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت .(آزادانہ چارج)، ارضیاتی سائنس کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج)؛ وزیر اعظم کے دفتر ، عملہ، عوامی شکایات، پنشن. ایٹمی توانائی اور خلاء کے وزیر مملکت، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ وہ 17 ستمبر کو ممبئی کے جو ہو بیچ پر اس مہم میں شرکت کریں گے۔انہوں نے مطلع کیا کہ مہاراشٹر کے گورنر بھگت سنگھ کوشیاری. مہاراشٹر کے ڈپٹی وزیر اعلیٰ دیویندر فڈنویس، بی جے پی کی رکن پارلیمنٹ پونم مہاجن.  اور دیگر شخصیات کے علاوہ غیر سرکاری تنظیمیں بھی جوہو بیچ پر اس مہم میں شرکت کریں گی۔

رکن پارلیمنٹ محترمہ لاکیٹ چٹرجی

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے مطلع کیا کہ مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان. دنیا بھر میں مشہور پوری بیچ پر صفائی ستھرائی سے متعلق مہم کی قیادت کریں گے. جبکہ سابق مرکزی وزیر پرتاپ چندر سارنگی چاندی پور میں ہوں گے۔ ہوگلی ، مغربی بنگال سے بی جےپی کی رکن پارلیمنٹ محترمہ لاکیٹ چٹرجی 17 ستمبر کو دیگھا میں موجود ہوں گی۔ آر کے مشن ہیڈ جنوبی بنگال میں بکھالی میں مہم کی قیادت کریں گے۔گجرات کے وزیراعلیٰ بھوپیندر پٹیل پوربندر (مادھوپور) میں ہوں گے، جبکہ ماہی پروری، مویشی پالن اور ڈیری کے مرکزی وزیر پرشوتم کھودابھائی روپالا جعفرآباد، امریلی میں صفائی ستھرائی سے متعلق آپریشن میں شرکت کریں گے۔

 سمندر کی صفائی ستھرائی

گوا کے گورنر پی ایس سری دھرن پلائی. اور وزیر اعلیٰ پرمود ساونت 17 ستمبر کو گوا کے جنوبی اور شمالی ساحلوں پر صفائی ستھرائی سے متعلق مہم میں حصہ لیں گے۔اسی طرح، کیرالا کے گورنر عارف محمد خان کوچی میں موجود ہوں گے. جبکہ خارجی امور کے وزیر مملکت وی مرلی دھرن تھرووَننت پورم کے کووالم بیچ پر موجود ہوں گے۔ کرناٹک کے گورنر تھاور چند گہلوت منگلور میں پانمبور بیچ پر. اس مہم میں شرکت کریں گے، جبکہ تلنگانہ کے گورنر ڈاکٹر تمل سائی سندر راجن پڈوچیری ساحل سمندر پر اس مہم میں شامل ہوں گے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے مطلع کیا کہ یہ مہم مکمل حکومت کے علاوہ پورے ملک کی شراکت داری کے نقطہ نظر کے ساتھ ایک نئے دور میں داخل ہو چکی ہے۔

میزورم کے گورنر ڈاکٹر کے ہری بابو وشاکھاپٹنم بیچ پر. اس مہم میں حصہ لیں گے جبکہ اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر مملکت ایل مروگن چنئی میں اس تقریب میں حصہ لیں گے۔ ساحلی ریاستوں کے اراکین پارلیمنٹ نے بھی ساحلی علاقوں کی صفائی ستھرائی سے متعلق دنیا کی اس طویل ترین اور اپنی نوعیت کے لحاظ سے اولین مہم کو اپنا تعاون دینے کا عزم کیا ہے. اور انہوں  نے ارضیاتی سائنس کی وزارت کو مقامی غیر سرکاری تنظیموں کو شامل کرکے. مختلف سرگرمیاں انجام دینے کا مشورہ بھی دیا ہے۔

Recommended