Urdu News

گورونانک دیو جی اصلاحات کی سب سے بڑی علامت ہیں: وزیر اعظم

گورونانک دیو جی اصلاحات کی سب سے بڑی علامت ہیں: وزیر اعظم

Guru Nanak Dev Ji

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ یہ کاشی کے لئے ایک اور خصوصی موقع ہے کیونکہ ماتا اناپورنا کی مورتی، جسے 100 برس قبل کاشی سے چرایا گیا تھا، ایک مرتبہ پھرواپس آرہی ہے۔ یہ کاشی کے لئے بہت بڑی خوش نصیبی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے دیوی دیوتاؤں کی یہ قدیم مورتیاں ہمارے یقین اور ہمارے انمول ورثے کی علامت ہیں۔

چوری کی گئی ماتا اناپورنا کی مورتی کی واپسی کے لئے کاشی کو مبارکباد پیش کی

وزیر اعظم نے کہا کہ اگر اس طرح کی کوششیں پہلے کی جاتیں. تو ملک کو اس طرح کی متعدد مورتیاں دوبارہ حاصل ہوچکی ہوتیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے لیے میراث کا مطلب ہے ملک کا ورثہ. جبکہ بعض لوگوں کے لئے یہ ان کے کنبے اور کنبے کا نام کی حیثیت رکھتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے لئے ورثے کا مطلب ہے ثقافت. ہمارا یقین، ہمارے اقدار! دوسروں کے لئے یہ مورتیاں اور کنبے کی تصاویر ہو سکتی ہیں۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج وارانسی میں دیو دیپاولی مہوتسو میں شرکت کی۔

وزیر اعظم نے گورونانک جی کو سماج اور نظام میں اصلاحات کی سب سے بڑی علامت قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ جب کبھی سماج میں اور ملکی مفاد کے لئے تبدیلیاں لائی جاتی ہیں تو حزب اختلاف کی جانب سے غیر ضروری شور شرابہ کھڑا ہو جاتا ہے۔لیکن جب ان اصلاحات کی اہمیت واضح ہوجاتی ہے تو پھر سبھی اس سے خوش ہو جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہی سبق ہمیں گورونانک جی کی زندگی سے سیکھنا چاہئے۔

گورونانک دیو جی اصلاحات کی سب سے بڑی علامت ہیں: وزیر اعظم

وزیر اعظم نے کہا کہ جب کاشی کے لئے ترقیاتی کاموں کا آغاز ہوا، تو اس پر مظاہرین نے خوب مظاہرے کیے۔ انہوں نے کہ جب کاشی نے فیصلہ کہ بابا کے دربار تک وشوناتھ گلیارا تعمیر کیا جائے گا  تو مظاہرین نے اس پر بھی تنقید کی تھی، تاہم آج بابا کی مہربانی سے کاشی کو دوبارہ عزمت حاصل ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بابا کے دربار اور ماں گنگا کے درمیان صدیوں پرانے براہِ راست کنکشن کو از سر نو قائم کیا جا رہا ہے۔

Guru Nanak Dev Ji

Recommended