بارہ بنکی،(ابوشحمہ انصاری)
بزم تحفظ اردو فتح پور کی جانب سے احمد ایجوکیشنل اکیڈمی ہال فتح پور میں، مصرع طرح ’’آپ یونہی مسکرایا کیجئے‘‘پر مقامی و بیرونی شعراء نے طبع آزمائی کرکے اپنا اپنا طرحی کلام پیش کیا۔
معلوم ہو کہ قصبہ فتح پور کی اس وقت واحد ادبی و اردو خدمات انجام دینے والی بزم تحفظ اردو ماہانہ طرحی نشست منعقد کرا رہی ہے۔ گزشتہ شب ہونے والی طرحی نشست کی صدارت نسیم اختر قریشی اور نظامت حسان ساحر نے کی، جب کہ مہمان خصوصی کے طور پر ونود کمار چودھری نے شرکت کی۔
پسندیدہ اشعار نذرِ قارئین ہیں۔
نفرتیں دل سے مٹایا کیجئے
سارے شکوے بھول جایا کیجئے
نسیم اختر قریشی
خود کو بھی کچھ آزمایا کیجئے
وقت سے نظریں ملایا کیجئے
ونود کمار چودھری
حرف جب خطرے مقابل ہوں ترے
جان کی بازی لگایا کیجئے
احمد سعید حرف
پھر مسیحائی کا دعویٰ کیجئے
ایک ہی بیمار اچھا کیجئے
حسان ساحر
رب کو جب دکھڑا سنایا کیجئے
اشک آنکھوں سے بہایا کیجئے
شاداب انور
ہر پریشانی کا حل مل جائےگا
رب سے اپنے لو لگایا کیجئے
مطیع اللہ حسینی
آپکو رب نے نوازا ہے اگر
حج بھی کیجے اور عمرہ کیجئے
حافظ سلمان بلالی
ذکر رب کا کب کیا، کتنا کیا
یہ کسی کو مت بتایا کیجئے
حسن فتح پوری
یہ نکل جائے نہ شکووں میں گھڑی
پیار کا ضائع نہ لمحہ کیجئے
حسیب یاور
تب وفاداری سمجھ میں آئے گی
بے وفا سےدل لگایا کیجئے
محفوظ فتح پوری
اس کے علاوہ جاوید یوسف نے بھی اپنا طرحی کلام پیش کیا۔
اس موقع پر محمد انظر، علی اشہد، شمس الدین، للو بھائ،شریف الحسن، محمد سہیل وغیرہ موجود رہے۔ آخر میں بزم کے صدر احمد سعید حرف نے کلمات تشکر ادا کرتے ہوئے اعلان کیا، کہ بزم کی اگلی طرحی نشست مورخہ 28 جولائ 2023 کو مصرع طرح ’’آپ ہم سے وفا نہیں کرتے‘‘پر منعقد ہوگی۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…