Urdu News

اردو ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن نے شیش نارائن کی موت کو ناقابل تلافی نقصان قرار دیا تھا

اردو ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے قومی صدر ڈاکٹر سید احمد خان

 نئی دہلی ، 08 مئی ( ہ س)۔کورونا کا قہر بھارت میں بدستور جاری ہے اور روزانہ کئی اموات ہو رہی ہیں۔ اس میں کچھ اپنے اور کچھ پرائے ہوتے ہیں۔ تاہم ، ان میں ایسی کئی اموات بھی ہو رہی ہیں ، جن سے کوئی رشتہ نہ ہونے کے باوجود ، ہر ایک کو ان کے جانے پر افسوس ہوتاہے۔ ایسے لوگوں میں سینئر صحافی شیش نارائن سنگھ بھی شامل ہیں جو جمعہ کے روز انتقال کر گئے ۔ اردو ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن (یو ڈی او) نے ان کی موت پر سوگ کا اظہار کیا ہے اور اسے میڈیا دنیا کے لئے ایک بہت بڑا نقصان قرار دیا ہے۔

اردو ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے قومی صدر ڈاکٹر سید احمد خان نے میڈیاکی مشہور شخصیت شیش نارائن سنگھ کی اس دنیا سے رخصتی کو ایماندار اور منصفانہ صحافت کے لئے ایک بہت بڑا نقصان قرار دیا۔ اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ شیش نارائن سنگھ ایک دیانتدار اور بے باک صحافی تھے۔ انہوں نے ہمیشہ قومی مفادات کو فوقیت دی۔
ڈاکٹر سید احمد خان نے کہا کہ ہماری تنظیم کے زیر اہتمام سالانہ محفوظ الرحمن میموریل لیکچرسیریز کے ایک پروگرام میں شیش نارائن سنگھ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا، "ہندو اور مسلمان صدیوں سے اس ملک میں ایک ساتھ رہ رہے ہیں۔ ہمارے ملک کی گنگا جمنی تہذیب سے الگ شناخت ہے۔ یہ ہمیشہ کے لئے قائم رہے“۔ ڈاکٹر سید احمد نے کہا کہ وہ باہمی بھائی چارے کی مثال تھے اور ان کے جانے سے میڈیاکی دنیا کو ناقابل تلافی نقصان ہواہے
 
 

Recommended