ہمیں فالو کریں

چھٹھ کے موقع پر وزیر اعظم و دیگر ممتاز شخصیات کی مبارک باد

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اہل وطن کو چھٹھ کے تہوار کے موقع پر مبارک باد دی ہے۔

ایک ٹوئیٹ میں جناب نریندر مودی نے کہا ہے کہ ’’سورج کی پرستش کے عظیم تہوار چھٹھ کی سبھی اہل وطن کو بہت بہت مبارک باد۔ ’چھٹی میّا‘ سبھی کو خوشی، خوش حالی اور سوریہ دیو کی قوت حیات عطا کریں۔‘

I N Bureau Updated November 21, 2020 12:29 IST
Chhath Puja 2020
Chhath Puja 2020

چھٹھ کے موقع پر وزیر اعظم کی مبارک باد

Chhath Puja 2020

نئی دہلی،  20 /نومبر 2020 ۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اہل وطن کو چھٹھ کے تہوار کے موقع پر مبارک باد دی ہے۔

ایک ٹوئیٹ میں جناب نریندر مودی نے کہا ہے کہ ’’سورج کی پرستش کے عظیم تہوار. چھٹھ کی سبھی اہل وطن کو بہت بہت مبارک باد۔ ’چھٹی میّا‘ سبھی کو خوشی، خوش حالی اور سوریہ دیو کی قوت حیات عطا کریں۔‘‘

چھٹہ پوجا کی مبارکباد Chhath Puja 2020

 کانگریس کی صدر سونیا گاندھی، سابق صدر راہل گاندھی. اور پارٹی کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے ملک کے باشندوں کو چھٹ تیوہار کی مبارکبادی دی. اور کہا کہ یہ تیوہار عوام کو صفائی، بھائی چارے اور شائستگی کا پیغام دیتا ہے. محترمہ گاندھی نے جمعہ کے روز یہاں جاری ایک پیغام میں کہا

.،’ سورج کی پوجا دنیا کی کئی قدیم تہذیبوں میں مختلف شکل میں رہی ہے. اور ہندوستان میں سوریہ دیو کی پوجا کی روایت قدیم زمانے سے چلی آ رہی ہے۔
بہار، مشرقی اترپردیش اور جھارکھنڈ سمیت ملک کے کئی مقامات پر. چھٹ پوجا کا انعقاد بڑے پیمانے پر ہونے سے ہمیں زندگی میں صفائی، بھائی چارے اور شائستگی پر عمل پیرا ہونے کا پیغام دیتا ہے۔
غروب آفتاب کی پوجا کے بعد طلوع آفتاب کی پوجا ہماری اعلیٰ روایت. اور قابل فخر روایت کی ایک ایسی مثال ہے جو ہندوستان کی بے مثال ثقافت کو ظاہر کرتا ہے‘

ندی مے اشنان اور چھٹہ Chhath Puja 2020

چھٹہ پوجا کی بہت اہمیت ہے. اتر پردیش اور بہار میں اسکا بہت اثر ہے. ملک کے تمام ممتاز لوگوں نے وطن والوں کو مبارکباد پیش کی ہے. اس تہوار میں سورج دیوتا کی پوجا کی جاتی ہے. اور اپواس یعنی برت رکھا جاتا ہے. یہ خوشی اور محبّت کا تہوار ہے. بہار میں اور مشرقی یو پی میں اس تہوار کو بہت دھوم دھام سے منایا جاتا ہے. اس مے ندی میں اسنان بھی کیا جاتا ہے.

To Top