ایکلویہ ماڈل رہائشی اسکولوں میں تعلیمی مہارت حاصل کرنے کیلئے قبائیلی امور کی وزارت کے طویل عرصے سے چلے آرہے ویژن کو پورا کرنے کیلئے تین ریاستوں کے 120 ای ایم آر ایس اساتذہ اور پرنسپل صاحبان نے اسکول سربراہان اور اساتذہ کے ہالسٹک ایڈوانس منٹ پروگرام کیلئے 19 جون 2021 کوایک قومی فلیک شپ پروگرام کے نشٹھا نیشنل پہل کے تحت 40 دن مکمل کرلئے ہیں۔صلاحیت سازی کے اس اقدام کا مقصد اساتذہ اور پرنسپل صاحبان کے مابین مقابلہ آرائی پیدا کرنا ہے اور مربوط اساتذہ تربیت کے ذریعہ اسکولی تعلیم کے معیار کو بہتر بنانا ہے۔
قبائیلی امور کی وزارت نے حال ہی میں این سی ای آر ٹی کے ساتھ اشتراک کیا تھا جو ملک بھر میں 350کام کررہے ای ایم آر ایس اسکولوں میں اس طرح کے پروگرام منعقد کرانے کیلئے ایک بڑا قومی تعلیمی ادارہ ہے ۔
ہماچل پردیش،مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ تین ریاستوں سے 120 ای ایم آر ایس اساتذہ اور پرنسپل صاحبان کا یہ پہلا بیچ ہے۔ شرکا ءتعلیم کے مختلف پہلوؤ ں کا احاطہ کرتے ہوئے 18 مجموعی اور جامع موڈیولس کی صلاحیت سے آراستہ ہیں۔
قبائیلی امور کے وزیر شری ارجن منڈا نے اساتذہ کو مبارکباد دی ہے اور کہا ہے کہ ای ایم آر ایس اساتذہ کیلئے نشٹھا تربیتی پروگرام قومی تعلیمی پالیسی این ای پی 2020 کی توثیق کرتا ہے ۔
قبائیلی امور کی وزیر مملکت محترمہ رینو کا سنگھ سروتا نے اپنے پیغام میں این سی ای آر ٹی کے اشتراک سے وزارت کی کوششوں کی تعریف کی اور آنے والے مہینوں میں منعقد ہونے والے نشٹھا پروگراموں کے تمام بیچز سے کلیدی رسورس افراد کے ایک پل تیار کرنے کا قابل اختراع منصوبہ بنایا گیا ۔
نشٹھا پروگرام مختلف صلاحیت سازی تربیتی پروگراموں کا ایک حصہ ہے جو وزارت کی طرف سے 25 مئی سے5 جون 2021 تک منعقد کیا گیا ۔ اٹل اینوویشن مشن ،نیتی آیوگ، آئی بی ایم اور لرننگ لنکس فاؤنڈیشن کے اشتراک سے 12 ریاستوں کے 60 ای ایم آر ایس سربراہوں ،اساتذہ اور اے ٹی ایل انچارجوں کیلئے ایک دس روزہ ان بوکس ٹنکرنگ ۔اے ٹی ایل ٹیچر ٹریننگ کا بھی پروگرام کیا گیا۔پروگرام کے دوران بہت سے بحث و مباحثہ ہوئے جن میں مختلف نظریات کے تبادلے ہوئے اور کھلے طور پر سیکھنے کی اجازت دی گئی