Urdu News

اقلیتی طبقہ کے طلبہ کو چار کروڑ سے زیادہ اسکالر شپ فراہم کی گیئ

اقلیتی طبقہ کے طلبہ کو چار کروڑ سے زیادہ اسکالر شپ فراہم کی گیئ

سن15-2014 سے لے کر اب تک، اقلیتی برادریوں کے، اقتصادی طور پر کمزور طبقات سے تعلق رکھنے والے طلباء کو، مجموعی طور پر4 کروڑ سے زیادہ اسکالر شپ ،فراہم کی گئیں

نئی دہلی،14؍اگست،اقلیتی امور کی وزارت ،سما جی و اقتصادی اور  تعلیمی  اعتبار سے تفویض اختیارات کے لئے مرکزی طور پر نوٹیفائڈ 6 اقلیتی برادریوں کے لئے مختلف بہبود کی اسکیمیں نافذ کرتی ہے۔ ان میں بودھ، عیسائی، جینی ، مسلم ، پارسی اور  سکھوں کی برادری شامل ہیں۔ ان اسکیموں کی تفصیلات اس ویب سائٹ پر دستیاب ہے: www.minorityaffairs.gov.in۔

16-2015 سے  20-2019 کی مدت کے دوران اقلیتی امور کی وزارت کے لئے مختص مجموعی رقم 21160.84 کروڑ روپے  تھی، جب کہ اصل اخراجات 19201.45 کروڑ  روپے کے تھے، جو کہ مجموعی مختص فنڈ کا تقریبا  90.75 فیصد ہے۔

سن 2015 سے لے کر  اب تک مجموعی طور پر 40006080 اسکالر شپ اقتصادی طور پر کمزور طبقات سے تعلق رکھنے والے اقلیتی برادریوں کے طلباء کو فراہم کرائی گئی ہیں، جن میں 11690.81 کروڑ روپے کے مجموعی اخراجات ہو ئے ہیں۔ 9223.68 کروڑ روپے کی  رقم  16-2015 سے 20-2019  کی مدت کے دوران وزارت کے ذریعے مختلف اسکیموں کے تحت30619546 مستفیدین کو اسکالر شپ فراہم کرنے پر خرچ  ہوئے ہیں، جس میں سے تقریبا 54 فیصدی اسکالر شپ اقلیت کی طالبات کو فراہم کئے گئے ہیں۔

یہ معلومات  اقلیتی امور کے وزیر جناب مختار عباس نقوی نے  آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

Recommended