Urdu News

کمل ہاسن کی یہ فلم ہندی کے ساتھ ساتھ ساؤتھ میں بھی مچائے گی دھوم

کمل ہاسن کی آنے والی فلم

ساؤتھ کی فلموں کے ساتھ ہندی فلموں میں بھی دھوم مچانے والے اداکار کمل ہاسن کی فلم 'وکرم' اب ہندی کے ساتھ ساتھ ساؤتھ میں بھی ریلیز ہوگی۔ فلم میں کمل ہاسن کے ساتھ وجے سیتھوپتی اور فہد فیصل بھی کام کریں گے۔ یہ ایک زبردست سسپنس تھرلر فلم ہوگی اور اس میں کمل ہاسن ایک پولیس افسر کے کردار میں نظر آئیں گے۔فلم میں وجے سیتھوپتی اور فہد فیصل کے کردار کی بات کریں تو یہ دونوں گینگسٹر اور گواہ کا کردار ادا کرنے جارہے ہیں۔ فلم بنانے والوں نے فلم کو ساؤتھ کے ساتھ ہندی زبان میں بھی ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

'وکرم' کے ہندی ورڑن کی تقسیم پین اسٹوڈیو کے ڈسٹری بیوشن ڈیپارٹمنٹ پین مرودھر کو دی گئی ہے۔ گنگو بائی کاٹھیاواڑی اور آر آر آر جیسی فلموں کی ریلیز سے وابستہ ہونے کے بعد ڈاکٹر جینتی لال گڈا کی پین مرودھر نے کمل ہاسن کی فلم کو ہندی بولنے والی ریاستوں میں تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔پروڈکشن نے جمعہ کو سوشل میڈیا پر ٹویٹ کیا۔ یہ فلم 3 جون 2022 کو دنیا بھر کے سینما گھروں میں ریلیز ہونے جا رہی ہے۔ اس فلم کے ہدایت کار لوکیش کنگراج ہیں۔

اہم بات یہ ہے کہ فلم کا ٹائٹل 1986 میں ریلیز ہونے والی اسی نام کی کمل ہاسن کی فلم سے متاثر ہے۔ 'وکرم' ایک جاسوسی ایکشن تھرلر تھی جس میں وکرم کو ایک خفیہ ایجنٹ کے طور پر دکھایا گیا تھا اور اس میں ستیہ راج، امجد خان، ڈمپل کپاڈیہ نے اداکاری کی تھی۔، لیزی نے ایک اہم کردار ادا کیاتھا۔ تاہم اب کمل ہاسن کی یہ فلم ان کی پہلی ریلیز ہونے والی فلم سے بالکل مختلف ہے۔

Recommended