تفریح

اداکار راجپال یادو کا چھلکا درد، پہلی بیوی کو یاد کرتے ہوئے بتائی یہ بڑی بات

بالی ووڈ اداکارراجپال یادو نے اپنی زبردست کامیڈی سے لوگوں کے دل جیت لیے ہیں۔ راجپال نے کئی بڑی فلموں میں مضبوط کردار ادا کیے ہیں۔ لیکن اسکرین پر سب کو ہنسانے والے راجپال کو حقیقی زندگی میں کئی مسائل کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ایک حالیہ انٹرویو کے دوران راجپال نے اپنی زندگی کے پریشان کن واقعات کا انکشاف کیا۔ راجپال نے اپنی پہلی بیوی کی موت کے بارے میں بتایا ہے۔

حال ہی میں راجپال نے ایک انٹرویو میں اپنی ذاتی زندگی کے واقعات کا انکشاف کیا ہے۔ راجپال نے کہا ’ میرے والد نے 20 سال کی عمر میں میری شادی کر دی تھی۔ شادی کے بعد میری پہلی بیوی نے بیٹی کو جنم دیا۔ اس دوران ان کی موت ہو گئی۔ مجھے اگلے دن ان سے ملنا تھا لیکن تب میں ان کی لاش کو اپنے کندھوں پر اٹھائے ہوئے تھا۔ میں اپنے خاندان کا شکریہ ادا کرتا ہوں ، اپنی ماں ، اپنی بھابھی ، میری بیٹی نے کبھی محسوس نہیں کیا کہ اس کی ماں نہیں ہے۔ اس نے بہت پیار سے اس کا خیال رکھا۔

راجپال کا مزید کہنا تھا کہ 1991 میں پہلی بیوی کی موت کے بعد انہوں نے بطور اداکار خود کو منوایا۔ مجھے 13 سال لگے۔ اس دوران میں نے این ایس ڈی میں تعلیم حاصل کی ، ٹی وی اور فلمیں کیں۔ سال 2000 میں راجپال کی فلم ’جنگلی ‘ ریلیز ہوئی تھی۔ اس فلم سے انہیں حقیقی کامیابی ملی۔

اپنی دوسری بیوی کے بارے میں بات کرتے ہوئے راجپال نے کہا ، ’ جب میں رادھا سے ملا تو میں 31 سال کا تھا۔ میں 2001 میں ہیرو کی شوٹنگ کے لیے کینیڈا میں تھا ، جہاں ہم پہلی بار ملے تھے۔ ایک دوسرے کو ڈیٹ کرنے کے بعد ہم نے 2003 میں دونوں خاندانوں کی رضامندی سے شادی کی۔

راجپال یادو نے اپنے کیریئر کا آغاز 1999 میں فلم ’دل کیا کرے ‘ سے کیا۔ اس کے بعد انہوں نے ’ کمپنی‘، ’ ہم کسی سے کم نہیں‘، ’ ہنگامہ‘،’ مجھ سے شادی کروگی‘، ’ میں میری پتنی اور وہ ‘،’اپنا سپنا منی منی ‘، ’ پھر ہیرا پھیری ‘ میں اداکاری کی۔ راجپال یادو’ پھر ہیرا پھیری ‘، ’ چپ چپکے ‘ اور ’ بھول بھولیا‘ جیسی سپر ہٹ فلموں میں نظر آئے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago