Categories: تفریح

دلیپ کمار کی موت سے بالی ووڈ صدمے میں، نم آنکھوں سے ‘ٹریجڈی کنگ’ کو خراج عقیدت پیش کیا

تجربہ کار اداکار دلیپ کمار اب ہمارے درمیان  نہیں رہے۔ اس خبر سے ہر کوئی صدمے میں ہے۔ دلیپ کمار نے 98 سال کی عمر میں بدھ کے روز آخری سانس لیا۔ ان کی موت سے پوری انٹرٹینمنٹ صنعت میں سوگ کی لہر دوڑ گئی ہے۔ دلیپ کمار کی موت کے ساتھ ہندی سنیما کا ایک سنہری دور ختم ہوگیا۔ ہر شخص نم آنکھوں سے سوشل میڈیا کے ذریعے دلیپ کمار کو خراج عقیدت پیش کررہا ہے۔

امیتابھ بچن نے دلیپ کمار کو یاد کرتے ہوئے ٹویٹ کیا – ایک ادارہ چلا گیا۔ جب بھی ہندوستانی سنیما کی تاریخ لکھی جائے گی، تو وہ ہمیشہ 'دلیپ کمار سے پہلے اور دلیپ کمار کے بعد' لکھا جائے گا۔ میری دعا ہے کہ اس کی روح کو سکون ملے اور لواحقین کو یہ نقصان برداشت کرنے کی طاقت ملے‘۔

فلم اداکار اکشے کمار نے دلیپ کمار کے انتقال پر تعزیت کا اظہارکیا ہے۔ انہوں نے ٹویٹ کیا اور لکھا- ’باقی دنیا کے لئے کئی  ہیروز ہوسکتے ہیں۔ ہمارے اداکاروں کے لئے دلیپ کمار ہی ہیرو تھے۔ دلیپ کمار صاحب ہندوستانی سینما کا ایک دور اپنے ساتھ لے گئے ہیں۔ میری دعائیں اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔ اوم شانتی“۔

اجے دیوگن نے لکھا، ’لیجنڈ کے ساتھ بہت سے یادگار لمحات گزارے۔ کچھ بہت ذاتی تھے اور کچھ اسٹیج پر۔ ان کی موت کی خبر کے لئے بالکل بھی تیار نہیں تھا۔ اپنے آپ میں ایک ادارہ، سدا بہار اداکار۔ دل ٹوٹ گیا ہے۔ میری ہمدردیاں سائرہ جی کے ساتھ ہیں‘۔

اداکار سنیل شیٹی نے ٹویٹ کیا اور لکھا کہ 'آج ایک دور کا خاتمہ ہوگیا، کیوں کہ ہم ہندوستانی سنیما کا سب سے روشن ستارہ کھو چکے ہیں۔ آپ ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے دلیپ صاحب۔ مرحوم کی روح کو شانتی‘!۔

اداکار شاہد کپور نے ٹویٹر پر دلیپ کمار کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا، "ہم سب کچھ نہیں بلکہ دلیپ صاحب کے ورژن ہیں۔ ہر اداکار نے حیرت سے آپ کا مطالعہ کیا۔ حیرت ہے کہ آپ نے یہ سب کیسے کیا؟ آپ پرفیکٹ کے اتنے ہی قریب تھے جتناانہیں مل سکتا ہے۔ کروڑوں کی دعائیں آپ کے ساتھ ہیں۔ آپ ہمیشہ زندہ رہیں گے  سر۔آپ وقت کی قید سے آزاد ہیں۔ مرحوم کی روح کو سلامتی‘۔

اداکار رتیش دیش مکھ نے لکھا- ’آج کیمرہ کا سامنا کرنے والا ہر اداکار دلیپ صاحب کو ان کے استاد ہونے پر شکریہ ادا کرے گا۔ حقیقت میں  ایک ادارہ تھے۔ آج پوری طرح سے  دل ٹوٹ رہا ہے۔ دلیپصاحب- آپ ہمیشہ بادشاہوں میں بادشاہ رہیں گے۔ ہر وقت کے سب سے عظیم۔آپ ہر نسل کے ہیرو تھے۔ سائرہ جی، پورے کنبے، عزیزوں اور دنیا بھر کے لاکھوں مداحوں سے میری گہری ہمدردی۔ آپ کی روح کو سکون ملے‘۔

فلمساز فرح خان نے لکھا ہے: ’جب میں دلیپ کمار سے پہلی بار ملی تھی، تب میں صرف 4 سال  کی تھی، دلیپ صاحب ایک شادی کے ریسپشن  میں پہنچے تھے۔ جنون تھا۔انہیں دیکھنے کے لئے عورتوں کا ہجوم امڈ پڑاتھا۔ دلہن کا اسٹیج ٹوٹ گیا!! ایسا تھاان کا جادو!انہیں ٹریجڈی کنگ کے طور پر جانا جاتا تھا، لیکن میں ہمیشہ ان کی  کامیڈی ٹائمنگ کی فین تھی۔  ان کے جیسا کوئی نمبر 1 نہیں ہوگا۔ ان کے اہل خانہ سے گہری ہمدردی‘۔

اداکارہ شلپا شیٹی نے لکھا- 'ایک لیجنڈ… ایک آئکن! ٹریجڈی کنگ کہلانے سے لے کرہر نسل کے فنکاروں کے لئے ایک ادارہ بننے تک، دلیپ صاحب آپ جیسا کوئی نہیں ہوگا، دلیپ صاحب، آپ کی میراث ہمیشہ زندہ رہے گی۔ سائرہ جی اور لواحقین کے لئے  دعائیں اور محبت۔آپ کی روح کو سکون ملے دلیپ کمار صاحب‘۔

فرحان اختر، اسمرتی ایرانی، سنی دیول، ورون دھون سمیت ان تمام مشہور شخصیات کے علاوہ سوشل میڈیا کے ذریعے دلیپ کمار کو خراج عقیدت  پیش کی گئی ہے۔

دلیپ کمار نے بالی ووڈ کے لیے ٹھکرادی تھی سات ایوارڈ یافتہ ہالی ووڈ فلم

ٹریجڈی کنگ دلیپ کمار کے کام کی ایک دور میں اتنی طوطی بولتی تھی کہ انہیں ہالی ووڈ کی فلم لارینس آف عربیہ کے لئے آفر ملا تھا۔اس فلم کی ہدایت کاری اس وقت کے سب سے مشہور ہدایتکار ڈیوڈ لین  کررہے تھے۔

ڈیوڈ لین فلم میں شہزادہ شیرف علی کے کردارکے لئے کسی یورپی اداکار کو نہیں لینا چاہتے تھے۔ یہی وجہ ہے کہ وہ دلیپ کمار کے پاس  پہنچے کیوں کہ  بھارتی سنیما میں دلچسپی کی وجہ سے دلیپ کے کام سے بہت متاثر تھے۔ ڈیوڈ لین کوپورا یقین تھا کہ دلیپ کمار ہالی ووڈ سے کام کرنے کے موقع اوررقم کی پیش کش کو خوشی خوشی قبول کریں گے لیکن جب وہ دلیپ کمار نے پرنس علی کا کردار ادا کرنے سے انکار کردیا تو وہ حیران رہ  گئے۔ لین نے انہیں منانے کی بہت کوشش کی لیکن دلیپ کمار بالی ووڈ کو ہالی ووڈ سے زیادہ پیار کرتے تھے، لہذا انہوں نے اس فلم میں کام کرنے سے صاف انکار کردیا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago