ٹی وی سیریل ’بالیکا ودھو‘ سے گھر گھر میں اپنی خاص پہچان بنانے والے اداکار سدھارتھ شکلا (Sidharth Shukla) کا جمعرات (2 ستمبر) کو انتقال ہوگیا ہے۔ وہ 40 سال کے تھے۔ بتایا جارہا ہے کہ دل کا دورہ پڑنے سے اچانک ان کا انتقال ہوا ہے۔ فیملی کے اکلوتے بیٹے کے اچانک دنیا سے چلے جانے کے بعد ماں ریتا شکلا (Rita Shukla) بے ہوش ہیں۔ جمعرات کی شام کو کپور اسپتال اسپتال میں سدھارتھ شکلا کی لاش کا پوسٹ مارٹم (Sidharth Shukla Post-mortem) کیا گیا، جس کے بعد آج (تین ستمبر) کو ان کے آخری رسوم کی ادائیگی (Sidharth Shukla Final Rites) کی جائے گی۔اوشیوارا شمشان گھاٹ میں سدھارتھ شکلا کی آخری رسوم کو ادا کیا جائے گا۔
سدھارتھ شکلا کے گھر ٹی وی سیلیبس کا تانتا لگا ہواہے۔ اداکار کے ساتھی اداکار ارجن بجلانی اپنے دوست کے گھر آخری الوداع دینے پہنچے ۔بگ باس 13 میں انہیں سخت مقابلہ دینے والے عاصم ریاض جمعرات کو کوپر اسپتال اور ان کے گھر میں بھی دیکھا گیا۔ آج ، آخری رسومات سے پہلے ، وہ دوبارہ سدھارتھ کے گھر پہنچے ، جہاں سے وہ انہیں آخری الوداع دیں گے۔سدھارتھ شکلا کی کو اسٹار اداکارہ رشمی دیسائی بھی سدھارتھ شکلا کے گھر پہنچ گئی ہیں۔ اس دوران وہ بہت اداس لگ رہی تھی۔نکی تمبولی بھی سدھارتھ شکلا کے گھر پہنچیں۔ نکی نے اس سے پہلے سوشل میڈیا پر اپنے دکھ کا اظہار کیا تھا۔
سدھارتھ شکلا کے دوست وکاس گپتا بھی آخری وداعی دینے ان کے گھر پہنچے۔ اس دوران اس کے چہرے پر دکھ واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔پرنس نرولا اپنی بیوی کے ساتھ سدھارتھ کے گھر پہنچے۔ سدھارتھ شکلا کے ساتھی علی گونی بھی وہاں نظر آئے۔ اس دوران ان کی آنکھیں نم تھیں۔ سدھارتھ شکلا اپنے دوستوں اور مداحوں کو آخری وداعی دینا چاہتے ہیں۔ پولیس ہجوم کو کنٹرول کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ سدھارتھ کے اچھے دوستوں میں سے ایک آرتی سنگھ وہاں پہنچیں ۔
ٹی وی اداکار سدھارت شکلا اب ہمارے دمیان نہیں رہے ۔ ان کا آج صبح دل کا دورا پڑنے سے انتقال ہوگیا ۔ کوپر اسپتال کے ڈاکٹروں نے سدھارتھ کی جانچ کی تھی اور تقریبا دس بج کر 30 منٹ پر انہیں ڈیتھ بیفور ارائیول اعلان کردیا تھا ۔ کوپر اسپتال میں سدھارتھ کے لاش کا پوسٹ مارٹم کیا جارہا ہے اور اس کی رپورٹ آنے میں تقریبا چار سے پانچ گھنٹے لگیں گے ۔ رپورٹ کے بعد ہی یہ واضح ہوپائے گا کہ آخر سدھارتھ کی موت کی اصلی وجہ کیا ہے ۔ دوسری طرف پولیس اس معاملہ میں سبھی قریبیوں سے پوچھ گچھ کررہی ہے ۔ ایسے میں سدھارتھ شکلا کی ماں نے بیٹے کی موت پر اپنا بیان درج کرایا ہے ۔
پولیس اس پورے معاملہ میں پہلے ہی کسی بھی طرح کے فاول پلے کی بات سے انکار کر رہی ہے ۔ سدھارتھ کی ماں نے پولیس کو دئے بیان میں کہا ہے کہ رات تک سدھارتھ پوری طرح سے ٹھیک تھا ، رات کو کھانے کے بعد سونے چلا گیا ، لیکن صبح وہ سوکر نہیں اٹھا۔