Urdu News

سیف علی خان اور کرینہ کپور نے چھوٹے بیٹے کا نام کیا رکھا؟ خود کرینہ کی زبانی جانئے

کرینہ کپور اور سیف علی خان

کرینہ کپور (Kareena Kapoor) اور سیف علی خان (Saif Ali khan) کے چاہنے والوں کا خیال تھا کہ ان کے چھوٹے بیٹے کا نام جیہ ہے ، لیکن اب انکشاف ہوا ہے کہ تیمور علی خان (Taimur Ali Khan) کے چھوٹے بھائی کا اصل نام کچھ اور ہے۔

کرینہ کپور اور سیف علی خان کے پہلے بیٹے تیمور علی خان اپنی پیدائش سے ہی سرخیوں میں ہیں ۔ جب جوڑے نے اپنے بڑے بیٹے کے نام کا اعلان کیا تو کافی تنازع پیدا ہوگیا تھا ۔ تیمور لائم لائٹ میں بنے رہے ہیں ، لیکن یہ جوڑا اپنے دوسرے بیٹے کے ساتھ ایسا نہیں چاہتا تھا ، اس لیے دونوں اپنے چھوٹے بیٹے کو میڈیا کی نظروں سے دور رکھا ہے ۔ ت

کرینہ کپور خان نے اس سال فروری میں اپنے دوسرے بیٹے کو جنم دیا تھا ۔ کچھ عرصہ پہلے خبر آئی تھی کہ ان کے دوسرے بیٹے کا نام جیہ ہے ، لیکن اب میڈیا رپورٹس میں اس کا نام کچھ اور سامنے آیا ہے ۔

دراصل یہ انکشاف خود کرینہ نے کیا ہے ۔ کرینہ نے اپنی پہلی کتاب 'کرینہ کپور خانس پریگنینسی بائبل' میں اپنے دوسرے بیٹے کا نام جہانگیر بتایا ہے ۔

بالی ووڈ ہنگامہ کی ایک رپورٹ کے مطابق کرینہ کپور نے اس کتاب کے آخری صفحات میں حمل اور اس کے بعد کی کچھ تصاویر دی ہیں ۔ ان تصاویر میں اداکارہ نے اپنے دوسرے بیٹے کا نام جہانگیر لکھا ہے ۔

کتاب میں فینس کو ان کے دوسرے بیٹے کی جھلک بھی دیکھنے کو ملے گی ۔ بتادیں کہ کرینہ آج 9 اگست کو اپنی کتاب کا اجرا کرنے کے لیے انسٹاگرام پر لائیو آئی تھیں ۔ کتاب کے اجرا کے موقع پر کرن جوہر ان کے ساتھ تھے ۔

وہیں اگر ورک فرنٹ کی بات کریں تو کرینہ کپور عامر خان کے ساتھ فلم لال سنگھ چڈھا میں اسکرین شیئر کرتی نظر آئیں گی ۔ عامر اور کرینہ کو آخری بار 2012 میں ایک ساتھ فلم میں دیکھا گیا تھا ۔ وہ کرن جوہر کی فلم 'تخت' میں بھی کام کر رہی ہیں۔

Recommended