Urdu News

یش راج فلمس کی گولڈن جوبلی تقریب کے تمام بجٹ کو کورونا متاثر یں پر خرچ کریں گے: آدتیہ چوپڑا

آدتیہ چوپڑا

یش راج فلمس کی گولڈن جوبلی تقریب کے تمام بجٹ کو کورونا متاثر یں پر خرچ کریں گے: آدتیہ چوپڑا

ملک میں بڑھتے ہوئے کورونا وبا کے معاملات کے درمیان پچھلے سال ہی یش راج فلمس نے اپنے قیام کے 50 سال پورے کیے تھے۔کمپنی کی اس حصولیابی کاعالمی سطح پر جشن منانے کے لیےکمپنی کے چیئر مین آدتیہ چوپڑانے شاندار منصوبہ بندی کی تھی اورمستقبل میں موضوع بحث بننے لائق ان شاندار تقریبات کے لیے ایک بہت بڑا بجٹ مختص کیا تھا لیکن اب ملک میں بڑھتی ہوئی کورونا وبا کے درمیان ، یش راج فلمس کے چیئرمین آدتیہ چوپڑا نے یش راج فلمس کی گولڈن جوبلی کے اس جشن کی تمام رقم اب کووڈ ۔19سے متا ثرین کے لیے خرچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 اطلاعات کے مطابق آدتیہ نے یہ فیصلہ ملک میں کووڈ۔19 کی دوسری لہر سے ملک میں ہونے والی تباہی کے پیش نظر لیا ہے اور فلم انڈسٹری کے دوبارہ بند ہونے کی وجہ سے لیاہے۔ وہ اس رقم کودہاڑی کارکنوں کو راحت فراہم کرانے کے لیے خرچ کریں گے۔

پچھلے ہفتے ہی یش راج فلمس نے ’یش چوپڑا ساتھی انیشی ایٹو'لانچ کیا تھا، جس کا مقصد فلم انڈسٹری کے ہزاروں کارکنوں کو مالی امداد فراہم کرنا ہے۔ اس کی معلومات خود وائی آر ایف نے سوشل میڈیا پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے دیا ہے۔

اس اقدام کے تحت یش راج فاونڈیشن انڈسٹری کی خواتین اور بزرگ شہریوں کے کھاتے میں 5000 روپے کی رقم براہ راست منتقل کررہا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ فاؤنڈیشن کی نگرانی میں مزدوروں کے چار ممبروں کے اہل خانہ میں ایک ماہ کے لیے مفت راشن کٹس بھی تقسیم کی جارہی ہیں۔

 اس کے علاوہ پروڈکشن پاور ہاؤس ایک نئی پہل بھی شروع کررہا ہے ، جو گوریگاؤں میں ہزاروں فرنٹ لائن کارکنوں کو پکا ہوا کھانا مہیا کرے گاتو وہیں یشراج اسٹوڈیو کے باورچی خانے سے لوگوں کو اندھیری کے آئیسولیشن سینٹر میں کھانا کھلائے گی۔ ان سب کے علاوہ بھی یش راج فلمس انڈسٹری کے ضرورت مند لوگوں کی مدد کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔

Recommended