Urdu News

سشانت سنگھ راجپوت معاملے میں اب سی بی آئ ریا چکرورتی سے کر رہی پوچھ تاچھ

سشانت سنگھ راجپوت معاملے میں اب سی بی آئ ریا چکرورتی سے کر رہی پوچھ تاچھ

سشانت سنگھ راجپوت معاملے میں اب سی بی آئ ریا چکرورتی سے کر رہی پوچھ تاچھ
ریہا چکرورتی کا مردہ خانے کا دورہ ؛ ممبئی پولیس اور کارپوریشن کے نام نوٹس
فلم اداکار سوشانت سنگھ راجپوت موت کے معاملے میں آج یھاں مہاراشٹر اسٹیٹ ہیومن رائٹس کمیشن نے سوشانت سنگھ کی ادکارہ گرل فرینڑ ریہا چکرورتی کے ادکار کے موت کے وقت مردہ خانے کا دورہ کرنے اور وھاں وقت گزارنے والی خبروں کا اثر لیتے ھوئے ممبئی پولیس اور برہان ممبئی مونسپل کارپوریشن کے نام نوٹس جاری کیا ھے اور ان سے وضاحت طلب کی ہے –
کمیشن نے خبروں کا از خود نوٹس لیتے ہوئے پولیس اور شہری حکام کو حکم دیا ہے کہ وہ پیر 31 اگست تک اس معاملے میں اپنی تفصیلی وضاحت پیش کریں۔
ذرائع کے مطابق14 جون کوسوشانت سنگھ کی موت کے بعد اسکی لاش کو کوپر ہسپتال ولے پارلے کے مردہ خانے میں رکھا گیا تھا جھاں ریہا چکرورتی گئ تھی ان ویڈیو اور خبروں کو کمیشن کے عھدیداران نے دیکھا تھا اس کے بعد کمیشن نے اپنے
لیگل ونگ کو ہدایت تھی کہ وہ اس سے متعلقہ دفعات کا پتہ کریں کیونکہ صرف خاندان کے افراد کو ھی متوفی کے قریب مردہ خانے میں جانے کی اجازت دی جاسکتی ہے۔
کمیشن نے کارپوریشن کی جانب سے چلاے جانے والے اسپتال کے ڈین کو ھدایت دی ہے کہ وہ ریہا چکرورتی کے مردہ خانے میں جانے اجازت اور اس کے پاس پہنچنے کے پیچھے کی صورتحال کی وضاحت کرے-
ویڈیوز سوشل میڈیا اور ٹیلی ویژن پر وائرل ہونے کے بعد ،کمیشن کو اس معاملے میں گذشتہ ماہ متعدد شکایات موصول ہوئی تھیں جس کے بعد اس نے ازخود کارروائی کا آغاز کیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ قانون کے مطابق چونکہ مرنے والوں سے غیرمتعلقہ افراد کو مردہ خانوں میں داخلے کی اجازت نہیں ہے ، لہذا اس معاملے میں ملوث تمام افراد کو متعلقہ قانونی نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔ فلم اسٹار سشانت سنگھ راجپوت کی موت کی وجہ خودکشی ہے یا سشانت سنگھ راجپوت کو قتل کیا گیا ہے. یہ بات اب سی بی آئ جانچ کی بعد سامنے آ جانی چاہیے .
.

Recommended