ہمیں فالو کریں

صحت


صحت اور خاندانی فلاح وبہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے پیر کو کہا کہ ماسک کو رونا وائرس سے یقینی سیکورٹی کوچ ہے اور معمولی احتیاط برت کر کورونا وائرس سے خود کو بچایا جاسکتا ہے ڈاکٹر ہرش وردھن نے آج پرانی دہلی ریلوے اسٹیشن پر دو ہزار سے زیادہ مسافروں اور دیگر لوگوں کے درمیان صابن اور ماسک تقسیم کئے۔ یہ پروگرام انڈین ریڈ کراس سوسائٹی کے زیر اہتمام کیا گیا تھا۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ معمولی احتیاط برت کرکورونا سے خود کو دور رکھنا ممکن ہے۔ کچھ احتیاط برتنے میں لاپرواہی نہ صرف نقصاندہ ہے بلکہ ایسا کرنا صحت پر بھی بھاری پڑ سکتا ہے


دارالحکومت دہلی میں کورونا وائرس (کووڈ۔19) کے قہر سے دہلی والوں کو تھوڑی راحت ملی ہے۔ راحت کی بات یہ ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران نئے متآثرین کے مقابلے میں صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد زیادہ ہونے سے زیرعلاج مریضوں کی تعداد میں کمی آئی ہے۔ دار الحکومت میں مریضوں کی تعداد 1 487 گھٹ کر 35091 رہ گئی ہے۔


عہد کورونا کی سردی میں کیسے کریں گلے کی حفاظت سردی میں آپ کا بھی گلہ خراب رہتا ہے تو جانیں 5 ایسی ٹپس جو بچائیں آپ کو گلے کی خراش سے سردی کے موسم میں گلے کی خراش اور کھانسی کی شکایت اکثر لوگوں کو رہتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ دیگر وائرل بیماریاں بھی زور پکڑتی ہیں۔گلہ خراب ہونے پر ہم لوگ مختلف کھانسی کے سیرپ اور ادوایات کا استعمال کرتے ہیں مگر فائدہ بہت دنوں کے بعد ہوتا ہے۔ اگر آپ چاہتے ہیں کہ اس سردی آپ اس تکلیف سے بچ سکیں تو جانیں وہ 5 آسان ٹپس جو آپ کی بھی مدد کرسکتی ہیں۔


وزیراعظم جناب نریندر مودی نے کووڈ کے لئے ویکسین کی تیاری اور مینوفیکچرنگ کا ذاتی طور پر معائنہ کرنے کیلئے اپنے تین شہروں کے سفر کے تحت حیدر آباد میں بھارت بایو ٹیک سہولت کا دورہ کیا۔


یہ بغیرکسی اضافی وسائل کے  CSIR-CCMB سارس- کوو-2 کا پتہ لگانے کیلئے حیدر آباد میں واقع سی ایس آئی آر...


پورے ملک میں کورونا کی ویکسین کے انتظار کے درمیان وزیراعظم نریندر مودی نے ویکسین بنا رہی لیباریٹریوں میں شامل پنے میں واقع سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا کا آج شام دورہ کیا اور سائنسدانوں سے اب تک ہوئی پیش رفت کے بارے میں معلومات لی۔ اس سے پہلے مسٹر مودی ویکسین بنارہی دو دیگر لیباریٹریوں میں بھی گئے۔


تھوک دواؤں اور طبی آلات کے لئے پروڈکشن سے وابستہ مراعات (پی ایل آئی) اسکیم کو دوا کے ساتھ ساتھ طبی آلات صنعت کی جانب سے بے حد حوصلہ افزا ردعمل ملا ہے۔ تھوک دواؤں کے لئے پی ایل آئی اسکیم کے تحت تمام چار زمروں کے پروڈکسٹس نے رجسٹریشن کے لئے 247درخواستیں موصول ہوئی ہیں جن میں سے زیادہ تر 136 درخواستوں کو اس اسکیم کے تحت چنا جائے گا۔ اس طرح طبی آلات کے لئے پی ایل آئی اسکیم کے تحت ، تمام چار نشاندہ حصوں میں رجسٹریشن کے لئے 28 درخواستیں موصول ہوئی ہیں، جن میں سب سے زیادہ درخواستوں کو اس اسکیم کے تحت چنا جائے گا۔


کووڈ -19 کے خلاف جنگ میں بھارت کے فیصلہ کن دور میں داخل ہونے کے ساتھ، وزیر اعظم کے ان مراکز کے دورے اور سائنس دانوں کے ساتھ تبادلہ خیال سے تیاریوں اور چیلنجوں کے تناظر میں راست معلومات حاصل کرنے اور اپنے شہریوں کی ٹیکہ کاری کی بھارت کی کوششوں کا لائحۂ عمل تیار کرنے میں مدد ملے گی۔


صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے آج اعضاء کے عطیات کے قومی دن کے موقع پر کئی تقریبات کی صدارت کی ۔ ڈاکٹر ہرش وردھن نے ، اِس سال 14 اگست کو سی آر پی ایف کے ذریعے جسمانی اعضاء کو عطیہ دینے سے متعلق بیداری پیدا کرنے کے لئے شروع کی گئی نئی دلّی کے ایمس ( اے آئی آئی ایم ایس ) اور اورگن ریٹریول بینکنگ آرگنائزیشن ( او آر بی او ) کے اشتراک سے تقریباً ساڑھے تین لاکھ جوانوں کو راغب کرنے کی مہم کے آخری دن سی آر پی ایف کے جوانوں سے خطاب کیا ۔


راحت کی بات یہ ہے کہ ملک میں کئی ویکسین ٹرائل کے آخری مراحل میں ہیں۔ جس میں خاص طور پر حیدرآناد اور پونے کی ویکسین پر ماہرین کی نظر ہے۔ امید ہے کہ اگلے مہینے میں ویکسین کو لے کر کچھ اچھی خبر آئے، ملک کے ساتھ پوری دنیا کی نظر ویکسین ٹرائل پر ہے۔

To Top