Urdu News

جناب کرن رجیجیو نے کارپوریٹس، پی ایس یو سے اپیل کی کہ وہ کھیل کود کا پاور ہاؤس بننے کے بھارت کے خواب کے حصص دار بنیں

جناب کرن رجیجیو نے کارپوریٹس، پی ایس یو سے اپیل کی کہ وہ کھیل کود کا پاور ہاؤس بننے کے بھارت کے خواب کے حصص دار بنیں

 

نئی دہلی،  8/جنوری 2021 ۔ کھیل کود اور نوجوانوں کے امور کے مرکزی وزیر جناب کرن رجیجیو نے کارپوریٹ انڈیا اور صف اوّل کی پبلک سیکٹر اکائیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ملک کے کھیل کود کے ماحول کو تقویت دینے کے لئے اپنی کارپوریٹ سماجی ذمے داری کے ایک جزو کے طور پر قومی کھیل کود ترقیاتی فنڈ (این ایس ڈی ایف) میں تعاون دینے کے لئے آگے آئیں اور کھیل کود کا پاور ہاؤس بننے کی سمت میں بھارت کے سفر میں حصص دار بنیں۔

 

تعاون سے حاصل ہونے والے فنڈ میں اس سال پہلی حصے داری اسٹیٹ بینک آف انڈیا ہے، جس نے 8 جنوری، بروز جمعہ این ایس ڈی ایف میں 5 کروڑ روپئے کا تعاون دیا، جس کا بنیادی مقصد ٹارگیٹ اولمپک پوڈیم اسکیم (ٹی او پی ایس) کے تحت جن ایلیٹ ایتھلیٹوں کو تعاون دیا جارہا ہے ان کی ضرورتوں کی تکمیل کرنا ہے۔

 
<h4>مجموعی تعاون دیا جاتا ہے وہ بھارت سرکار</h4>
&nbsp;

کارپوریٹس، پی ایس یوز اور افراد کے ذریعے این ایس ڈی ایف میں جو مجموعی تعاون دیا جاتا ہے وہ بھارت سرکار کے تعاون کے برابر ہے اور اس فنڈ کا استعمال بالعموم کھیلوں اور مخصوص کھیلوں کے فروغ کے لئے کیا جاتا ہے، تاکہ قومی اور بین الاقوامی سفر پر امتیازی مقام حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ متعلقہ کھیلوں میں کھلاڑیوں، کوچوں اور کھیلوں کے ماہرین کو خصوصی تربیت اور کوچنگ دی جاسکے۔

&nbsp;

&nbsp;

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے جناب رجیجیو نے کہا کہ میں اس فیاضانہ تعاون کے لئے ایس بی آئی کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور ٹیم کو یقین دلاتا ہوں کہ ایک ایک پیسہ دانش مندی کے ساتھ اس سال اولمپک میں حصہ لینے والے ایتھلیٹوں کے سفر کو تقویت دینے کے لئے خرچ کیا جائے گا۔ میں اس موقع پر سبھی پی ایس یوز، کارپوریٹس اور افراد سے گزارش کرتا ہوں کہ وہ آگے آئیں اور این ایس ڈی ایف میں تعاون دیں اور کھیل کود کا پاور ہاؤس بننے کے بھارت کے سفر کے حصص دار بنیں۔ حکومت کھیل کود کا ایک مضبوط ماحول بنانے کے لئے جو کچھ کرسکتی ہے،.

&nbsp;.

Recommended