Urdu News

اردو ٹیچرس ویلفیئر ایسوسی ایشن اترپردیش کی جانب سے حضرت مولانا رابع حسنی ندوی کی رحلت پر تعزیتی جلسہ

اردو ٹیچرس ویلفیئر ایسوسی ایشن اترپردیش کی جانب سے حضرت مولانا رابع حسنی ندوی کی رحلت پر تعزیتی جلسہ

بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری)

اردو ٹیچرس ویلفیئر ایسوسی ایشن اترپردیش کی جانب سے آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے صدر ن ندوۃ العلماء لکھنؤ کے ناظم او رابطہ اسلامی کے اہم ذمہ دار امت مسلمہ کے بہی خواہ حضرت مولانا رابع حسنی ندوی رحمۃ اللہ علیہ کے سانحے انتقال پر ایک تعزیتی اجلاس ریاستی صدر عدیل منصوری انکی قیام گاہ پر منعقد ہوا ۔

اس موقع پر انھوں نے کہا کہ ایک مدبر اور مفکر اسلام سے ہم لوگ محروم ہو گئے ۔ اللہ اسے دعا کی گئی کہ نعم البدل عطا فرمائے۔نائب صدر سید ظفر اقبال نے اپنے دیرینہ تعلقات کے حوالے سے کہا کہ حضرت مولانا میرے والد مرحوم ڈاکٹر سید اقبال کے ہم جماعت رہے اور اسی وجہ سے ہم لوگوں کی سرپرستی اور شفقت سے فیض حاصل کرتے رہے۔

فضیل احمد نے کہا کہ حضرت انتہائی ملن سار اور سفیق استاد تھے امت کی فکر میں ہمیشہ کوشاں رہے اور امت کی بھلائی کے لیے تدابیر کرتے رہے۔

اس موقع پر خلیل احسن ، شکیل منصوری ، عفان عقیل ندوی، حافظ نفیس،حافظ ذوالنورین ، حسنین، سھیب منصوری ، ماسٹر اسماعیل ، محمد رفیع، اقبال صابری،عمران سالم ، حافظ الیاس کے علاوہ کافی تعداد نے شرکت کی اور ان کے درجات بلندی کے لیے اللہ تعالیٰ سے دعا کی ۔

Recommended