کووڈ-19 کی تازہ ترین صورتحال

https://urdu.indianarrative.com/Vaccination23-webp.webp

ملک گیر ٹیکہ کاری مہم کے تحت اب تک 84.15 کروڑ ویکسین خوراک دی جاچکی ہیں۔

 

 

ملک گیر ٹیکہ کاری مہم کے تحت اب تک 84.15 کروڑ ویکسین خوراک دی جاچکی ہیں۔

زیرعلاج مریضوں کی تعداد کل معاملات کے1 فیصد سے بھی کم ہے،سردست یہ شرح 0.89 فیصد جو مارچ 2020 سے اب تک کی کم ترین شرح ہے۔

ہندوستان میں اس وقت  زیرعلاج مجموعی تعداد 300162 ہے جو 188 دنوں میں سب سے کم ہے۔

 گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران  31382نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔

فی الحال صحتیابی کی شرح 97.78فیصد ہے۔مارچ 2020 کے بعد سب سے زیادہ۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران32542 مریض شفایاب ہوئے ہیں۔ جس سے شفایابی کی مجموعی تعداد بڑھ کر      32848273ہوگئی ہے۔

جانچ کے بعد متاثر پائے جانے والے ہفتے وار مریضوں کی شرح(2.07) ہے ، جو گزشتہ 91دنوں میں  3 فیصد سے بھی کم ہے۔

پچھلے 25دنوں میں متاثرہ معاملات کی یومیہ شرح (2.00) فیصد درج ہورہی ہے ، جو 3 فیصد سے بھی کم ہے۔

اب تک کل 55.99 کروڑ ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں۔