Categories: صحت

آسٹریلیائی دورہ: ہندوستانی ٹیم نے میدان پر جم کر پسینہ بہایا

آسٹریلیائی دورہ: ہندوستانی ٹیم نے میدان پر جم کر پسینہ بہایا

سڈنی ، 19 نومبر (انڈیا نیرٹیو)

آسٹریلیا کے خلاف آئندہ سیریز سے قبل ہندستانی ٹیم اس دورے کی تیاریوں میں کوئی کسر نہیں چھوڑ رہی ہے۔ جمعرات کو ہندستانی ٹیم کے ہر کھلاڑی نے زبردست فیلڈنگ کا مشق کیا۔

محمد سراج ، کلدیپ یادو ، پرتھوی شا ، ہنوما وہاڑی فیلڈنگ کوچ آر سری دھر کے ساتھ فیلڈنگ کرتے ہوئے نظر آئے۔ ٹیم انڈیا کے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل نے فیلڈنگ سیشن کی تصاویر پوسٹ کیں اور اس پوسٹ کو عنوان دیا گیا ’آنکھیں مضبوطی سے گیند پر۔‘

پہلے ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز میں ہندستان اور آسٹریلیا آمنے سامنے ہوں گے۔ اس کے بعد دونوں ٹیمیں کھیل کے سب سے طویل فارمیٹ پر توجہ دیں گی۔ کوہلی آسٹریلیا کے خلاف صرف ایک ٹیسٹ میچ کھیلیں گے اور پھر ہندستان پیٹرنٹی چھٹیپر وطن واپس آئیں گے۔

ہندستانی ٹیم نے ٹیسٹ سیریز کی تیاری شروع کردی ہے۔ کوہلی نے سرخ گیند سے بیٹنگ کی ویڈیو جاری کی۔ ہندوستانی ٹیم گذشتہ ہفتے آسٹریلیا پہنچی تھی اور اب ہر کھلاڑی مکمل طور پر تیار ہونے کے لئے نیٹ سیشن سے گزر رہا ہے۔

inadminur

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago