پاکستان میں کرونا وائرس سے 24 گھنٹوں میں مزید 31 افراد جاں بحق

اسلام آباد،14فروری(انڈیا نیرٹیو)

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 31 اموات اور ایک ہزار 404 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 12 ہزار 307 تک پہنچ گئی جب کہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 61 ہزار 625 ہو گئی ہے۔ ملک میں کرونا سے 5 لاکھ 23 ہزار 700 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں اور زیر علاج مریضوں کی تعداد 25 ہزار 635 ہے۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 5 ہزار 26 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جب کہ سندھ میں 4 ہزار 199، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 986، اسلام آباد میں 484، گلگت بلتستان میں 102، بلوچستان میں 198 اورپاکستان مقبوضہ کشمیر میں 281 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 42 ہزار 513، خیبر پختونخوا میں 69 ہزار 386، سندھ میں 2 لاکھ 53 ہزار 90، پنجاب میں ایک لاکھ 63 ہزار 367، بلوچستان میں 18 ہزار 924، پاکستان مقبوضہ کشمیر میں 9 ہزار 408 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 937 افراد کرونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…