راہل اور پرینکا نے کانگریس کے سینئر لیڈر ستیش شرما کی موت پر غم کا اظہار کیا
نئی دہلی ، 18 فروری (انڈیا نیرٹیو)
کانگریس کے رہنما اور سابق مرکزی وزیر کیپٹن ستیش شرما بدھ کے روز گوا میں انتقال کر گئے۔ وہ 73 سال کے تھے۔ شرما کینسر میں مبتلا تھے اور کچھ عرصے سے علیل تھے۔ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اور جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا سمیت متعدد رہنماؤں نے ان کی موت پر غم کا اظہار کیا ہے۔ جمعہ کو ان کے جسد خاکی کو گوا سے دہلی لانے کے بعد ان کا آخری رسوم اداکیا جائے گا۔
راہل گاندھی نے ٹویٹ کیا اور کہا کہ ’’ کیپٹن ستیش شرما کی موت کی خبر سن کر مجھے بہت دکھ ہوا ہے۔ ان کے اہل خانہ اور دوستوں کے ساتھ میرا پیار اور تعزیت ، ہمیں ان کی یاد آتی ہے۔‘‘
I’m very sad to hear of the demise of Captain Satish Sharma.
My love and condolences to his family & friends.
We will miss him. pic.twitter.com/Ja3FgCoCwp
— Rahul Gandhi (@RahulGandhi) February 18, 2021
کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی واڈرا نے کہا کہ ان کی ’’نرم دلی، وفاداری اورسچی دوستی ، مجھے ہمیشہ یاد رہے گی‘‘کانگریس کی سربراہ کے ترجمان رندیپ سنگھ سرجے والانے کہاکہ ’’سابق مرکزی وزیر کیپٹن ستیش شرما کی موت سے بہت دکھی ہوں، ان کے خاندان اور دوستوں سے تعزیت وتسلیت پیش کرتاہوں ۔‘‘
R.I.P. Captain, generous of heart, steadfast in friendship and loyal to the end. A life well lived. I will miss you deeply. pic.twitter.com/rGp2H86kdc
— Priyanka Gandhi Vadra (@priyankagandhi) February 18, 2021
ہریانہ کانگریس کی صدر کماری شلجا نے کیپٹن شرما کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ ’ان کی موت کانگریس پارٹی اور ملک کی سیاست کے لیے ایک بہت بڑا نقصان ہے۔‘
قابل ذکر ہے کہ ستیش شرما سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کے قریب تھے۔ انہوں نے نرسمہا راو ٔحکومت میں 1993 سے 1996 تک مرکزی وزیر پیٹرولیم اور قدرتی گیس کا چارج سنبھالاتھا۔
آندھرا پردیش حیدرآبادمیں 11 اکتوبر 1947کو پیداہوئے ستیش شرما پیشہ سے پائلٹ تھے ۔راجیو گاندھی سے دوستی کے بعدراجیوگاندھی ہی انھیں سیاست میں لائے تھے۔