Categories: صحت

آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ٹیسٹ سے قبل ٹیم انڈیا کو ایک اور بڑا دھچکا لگا

آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ٹیسٹ سے قبل ٹیم انڈیا کو ایک اور بڑا دھچکا لگا

Sports: Before the third Test against Australia, Team India

نئی دہلی ، 05 جنوری (انڈیا نیرٹیو)

آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ٹیسٹ سے قبل ٹیم انڈیا کو ایک اور بڑا دھچکا لگا ہے۔ بھارت کے اسٹار بلے باز کے ایل راہل کلائی میں چوٹ

لگنے کی وجہ سے پوری بارڈر-گاوسکر ٹرافی سے محروم ہوگئے ہیں۔

درحقیقت ، سڈنی میں تیسرے ٹیسٹ سے پہلے راہول نیٹ کی مشق کر رہے تھے ، اسی عرصے میں ان کی بائیں کلائی گیند کی زد میں آکر زخمی ہوگئی۔

راہل کو اس چوٹ سے صحت یاب ہونے میں قریب تین ہفتے لگیں گے۔ راہل کو اب صحت یابی کے لیے بنگلور میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی بھیجا جائے گا۔

تاہم ، یہ خیال کیا جارہا ہے کہ راہل فروری میں انگلینڈ کے خلاف سیریز سے قبل صحت یاب ہوجائیں گے۔

آسٹریلیائی دورے پر یہ تیسرا موقع ہے جب کوئی بھارتی کھلاڑی زخمی ہوا ہے اور ٹیسٹ سیریز چھوڑ چکا ہے۔ راہل سے قبل ، محمد شامی اور امیش یادو زخمی ہوچکے ہیں اور وہ اس دورے سے باہر ہوچکے ہیں۔

اس کے علاوہ اس دورہ میں بھارت کی ٹیم کو ان کے کپتان وراٹ کوہلی کی کمی بھی کھل رہی ہے۔ کوہلی پہلے ٹیسٹ کے بعد پیٹرنٹی رخصت پر ہندستان واپس آگئے تھے۔

ہندستان اور آسٹریلیا کے مابین چار میچوں کی ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابری پر ہے۔ سیریز کا تیسرا ٹیسٹ 07 جنوری سے سڈنی میں کھیلا جائے گا۔

inadminur

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago