Urdu News

نیند میں خراٹوں سے بڑھ جاتا ہے فالج کا خطرہ 

نیند میں خراٹوں سے بڑھ جاتا ہے فالج کا خطرہ 

ایک نئی سائنسی سٹڈی جو #خراٹوں سے متعلق کی گئی ہے اس میں یہ انکشاف ہوا ہے وہ لوگ جو سوتے ہوئے زیادہ خراٹے لیتے ہیں ان کو فالج ہونے کا خطرہ ڈبل ہو جاتا ہے ان لوگوں کی نسبت جو خراٹے نہیں لیتے۔
یہ نئی سٹڈی  ایک نیورالوجی جرنل کے اندر شائع ہوئی ہے جس میں 2238 لوگ وہ شامل تھے جن کو فالج ہوا ہے ماضی میں اور 2258 وہ تھے جن کو ابھی فالج کا حملہ نہیں ہوا۔ اس ریسرچ میں یہ چیز سامنے آئی ہے وہ لوگ جو سوتے ہوئے زیادہ خراٹے لیتے ہیں ان کو فالج ہونے کے چانسز 91 % زیادہ ہیں ان کی نسبت جو سوتے ہوئے خراٹے نہیں لیتے۔
ا سٹڈی میں یہ چیز بھی شامل ہے اگر آپ ویسے صحت مند ہیں یعنی آپکو اور کوئی بیماری وغیرہ نہیں لیکن اگر آپ سوتے ہوئے زیادہ خراٹے لیتے ہیں تو آپ کو بھی یہ رسک اتنا ہی ہے جتنا کسی دوسرے کو جس کو یہ مسئلہ ہے۔
اس کے علاوہ اگر زیادہ خراٹوں کی وجہ سے آپکو وقفے وقفے سے ایک  سانس رکنے کی بیماری sleep apnea کا مسئلہ ہے تو اس کی وجہ سے آپکا دماغ بھی متاثر یو سکتا ہے یعنی آپکی دماغی صلاحیت میں کمی آنا شروع ہو جاتی ہے جس کی وجہ سے ڈیمنیشیا یعنی بھولنے کی بیماری بھی جلد شروع ہو جائے گی آپکو آپنی عمر سے پہلے ہی۔
وہ چیزیں جو آپکو اس مسئلے سے کچھ نجات دلوا سکتی ہیں۔
●ان میں اگر آپ شراب وغیرہ پینے کے عادی ہیں تو اسے کم کریں یا مسئلہ زیادہ ہے تو مکمل چھوڑ دیں۔
■سونے کے لئیے وہ سراہانا استعمال کریں جس میں آپکے سر کو کچھ سپورٹ ملے جس سے آپکو سوتے ہوئے سانس لینے میں آسانی ہو۔
●کوشش کریں ایک سائیڈ پر سونے کی آپنے بیڈ پر۔
■سب سے اہم آپنا وزن کم کریں جتنا آپکا وزن ہیلتھی ہو گا اتنا آپ رات کو سوتے ہوئے کم خراٹے لیں گے۔
نیند میں خراٹوں سے بڑھ جاتا ہے فالج کا خطرہ

Recommended