Urdu News

ہریانہ میں کورونا ویکسین کا ٹرائل شروع ہوگیا

ہریانہ میں کورونا ویکسین کا ٹرائل شروع ہوگیا

چنڈی گڑھ ، 20 نومبر (انڈیا نیرٹیو)

کورونا ویکسین کے تیسرے مرحلے کی آزمائش جمعہ کو ہریانہ میں شروع ہوئی۔ وزیر صحت انیل وج نے انبالا کینٹ اسپتال میں ویکسین لگواکر اس کا آغاز کیا۔ وج ملک کے پہلے وزیر صحت ہیں جنھوں نے اس ٹرائل میں حصہ لیا۔

وج نے پی جی آئی روہتک کے ماہر ڈاکٹروں اور پی جی آئی ہیلتھ یونیورسٹی کے وی سی او پی کالرا کی موجودگی میں ویکسین لگوایا۔ ویکسین لگانے سے پہلے ڈاکٹروں نے انیل وج کی صحت کی جانچ کی۔ وج ویکیسن لگانے کے ایک گھنٹے بعد تک ڈاکٹروں کی نگرانی میں رہے۔

ٹرائل میں شامل ہونے سے قبل وج نے کہا کہ اس کا مقصد زیادہ سے زیادہ لوگوں کو اس میں شامل ہونے کے لیے تحریک دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹروں سے مشورہ کرنے کے بعد ہی انہوں نے رضاکار کی حیثیت سے اس ٹرائل میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا۔

Recommended